نوزولین اسپرے ایجاد، دنیا میں پہلی مرتبہ دوا تیار
تلنگانہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شوگر کے مرض کا شکار افراد جو انسولین کی حد تک پہنچ چکے ہیں جنہیں انسولین کی ضرورت پڑتی ہے ایسے افراد کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ انسولین کا استعمال کرنے والوں کو اب انجکشن کی ضرورت اور سوئی کی تکلیف برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔
چونکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک کمپنی نے ناک کے ذریعہ اسپرے کی مدد سے انوسلین استعمال کرنے کا کامیاب طریقہ ایجاد کرلیا ہے اور یہ نوزل اسپرے ’’نوزولین اسپرے‘‘ نامی دوا دنیا کی پہلی انسولین دوا بن گئی ہے جس کو ٹرانس جین بائیوٹیک کمپنی نے تیار کیا ہے۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
اس دوا کی تیاری اور کامیاب تجربہ کا اعلان اس کمپنی کے سربراہ کوٹیشور راؤ نے کیا۔ پاکٹ سائز کا یہ اسپرے آپ اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں اور جب چاہے سہولت و آرام کے ساتھ اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ دنیا میں پہلی مرتبہ اس طرح کی انسولین دوا کو تیار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ناک کے ذریعہ اسپرے والی دوا دنیا بھر میں کہیں اور تیار نہیں کی گئی۔ اس نوزل اسپرے کو 10.5 اور 20 یونٹ میں دستیاب رکھا گیا ہے۔ عام انسولین سے زیادہ اثرانداز ہونے کے ساتھ ساتھ فوری راحت کا سبب بھی بنتی ہے۔
گزشتہ 98 سال سے عالمی سطح پر انسولین کو منو کے ذریعہ فراہم کرنے کے تجربات ناکام رہے۔ لیکن اب ناک کے ذریعہ فراہم کرنے کی کوشش رنگ لائی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں 8 کروڑ افراد شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔ اس معاملہ میں چین سب سے آگے ہے اور ہندوستان دوسرے مقام پر ہے ۔ عالمی سطح پر 20 تا 79 سال کے درمیانی عمر والے افراد 9.3 فیصد 46.3 کروڑ کی آبادی شوگر سے پریشان ہے۔
گیارہ لاکھ سے زائد بچے ٹائپ 1 کی شوگر کا شکار ہیں۔ شوگر سے متاثرہ 35 فیصد افراد انسولین کا استعمال کرتے ہیں۔ انسانی طرز زندگی میں تبدیلی کے سبب شوگر کی بیماری دن بہ دن شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ ڈاکٹرس انجکشن کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے گولیوں سے اکتفا کررہے ہیں اور اکثر مریضوں کو گولیوں کا ڈوز لے رہے ہیں تاکہ انجکشن سے تکلیف نہ ہو لیکن اب یہ نوزل اسپرے آئندہ سال مارکٹ میں دستیاب رہے گا۔



