کیا آپ نے کسی کو جنگ میں چہرے کی حفاظت کے لئے پہنے جانے والے ماسک کے مشابہت رکھنے والا ماسک پہنے ہوئے دیکھا ہے جس سے روشنی کا اخراج ہو رہا ہوتو آپ یقیناً ایل ای ڈی بیوٹی ماسک سے ضرور واقف ہوں گے۔
یہ ماسک اپنی نوعیت کا انوکھا ماسک ہے جو جلد کے مختلف مسائل کے حل میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے، اسی بنا پر اس کی قیمت بہت زیادہ یعنی 100 سے 1000 امریکی ڈالر تک ہے۔
سوال یہ ہے کہ یہ ماسک کیسے کام کرتا ہے، ایل ای ڈی لائٹ تھراپی دراصل ناسا کی ایجاد ہے اور یہ ٹٰیکنالوجی وہ زخموں کو بھرنے میں استعمال کرتے ہیں پھر اس ٹیکنالوجی نے ڈرماٹولوجی کی جانب اپنا سفر اختیار کیا اور اب یہ آپ کے سامنے ایک بہترین بیوٹی پروڈکٹ کی صورت میں موجود ہے۔
ایک ماہر ڈرماٹولوجسٹ ایم ڈی کرسٹین کا کہنا ہے کہ یہ ماسک کئی طرح کی کلر تھراپی پیش کرتا ہے جسے جلد کے مختلف مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ اپنی جلد کے مسئلے کو دیکھ کر اس کلر کا انتخاب کریں گے۔
یہ روشنی نہایت ہلکی طول موج کی یعنی ان کی شدت بہت کم ہوتی ہیں۔ ماسک سے نکلنے والی ان روشنیوں کوجلد کی گہرائیوں تک مسامات کے ذریعے جذب کیا جاتا ہے، جہاں یہ اپنے کلر کے مطابق مسئلے کو حل کرتی ہے۔
یہ ماسک عموماً جلد پر جھریوں کو دور کرنے، سوزش سے نجات کے لئے اور جللد کو چکنائی سے پاک کرنے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
سبز روشنی عام طور پرجلد کے میلانو سائٹس کو نشانہ بناتی ہے، فری ریڈیکلزکے خاتمے اور پگمنٹیشن کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔سرخ روشنی فائبرو بلاٹس نامی خلیات کو کولیجن اور ایلسٹن پیدا کرنے کے لئے متحرک کرتی ہے جو بڑھاپے کے اثرات سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے اس طرح جلد پر جھریوں کی افزائش کو روکنے میں معاونت کرتی ہے۔
جبکہ نیلی روشنی عام طور پر مہاسوں کے علاج کے لئے استعمال کی جاتی ہے، نیلی روشنی آکسیجن ریڈیکلزکی پیداوار کو بڑھاتی ہے جو مہاسوں کا سبب بنے والے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے، اسی طرح یہ چکنی جلد میں جکنائی کی کو بڑھنے سے روکتی ہے۔
اگر کسی میں جلد سے متعلق ایک سے زیادہ مسائل موجود ہوتو دو روشنیوں کوآپس میں ملا کربھی استعمال کیاجاتا ہے۔
ایک عرصے سے یہ مفروضہ زیر غور تھا کہ ایل ای ڈی لائٹ کا استعمال نقصان کا باعث بنتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے اسی بنا پر اس ماسک کوبلکل محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ اگر کسی فرد میں ماسک کے استعمال سے جلد پر الرجی یا جلن محسوس ہوتو اسے چہرے پر لگانے سے گریز کریں۔ اکثرافراد میں روشنی کی حساسیت زیادہ ہوتی ہے یا مائیگرین کا مسئلہ ہوتو اس ماسک کے استعمال سے قبل آنکھوں کو کسی کسے کپڑے سے ڈھانپ لیں۔
اسے ایک وقت میں 10 سے 20 سے منٹ کے لئے چہرے پر لگایا جاتا ہے۔
آپ اسے گھر میں بستر پر لیٹے ہوئے، کا فی کا گھونٹ لیتے ہوئے یا کسی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے پہن سکتے ہیں یہ بلکل اسی طرح کے نتائج دے گا جو آپ کو کسی ماہر بیوٹیشن کے پاس جانے سے حاصل ہوتے ہیں۔



