قومی خبریں

شیئر مارکیٹ کے معروف تاجر راکیش جھن جھن والا کی موت ، پی ایم کا اظہار تعزیت

ممبئی، 14اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شیئر مارکیٹ کے لیجنڈ راکیش جھن جھن والا 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق صبح 6.45 بجے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال پہنچنے سے پہلے ان کی موت ہوگئی۔ وہ کچھ دن پہلے ہسپتال بھی گئے تھے۔انھیں 3 ہفتے قبل ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا،لیکن ہسپتال سے نکلنے کے بعد بھی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد صبح اسپتال لایا گیا تھا۔ہسپتال لے جانے پر انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ جھن جھن والا صحت کے کئی مسائل سے دوچار تھے اور انہیں آخری بار ایک ہفتہ قبل آکاسا ایئر کے آغاز پر دیکھا گیا تھا۔

وہ حال ہی میں شروع ہونے والی اس ایئر لائن کے بانی بھی تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے ٹویٹ کیاکہ راکیش جھن جھن والا ایک زندہ دل، ذہین اور گہری سمجھ رکھنے والے شخص تھے۔ انہوں نے معاشی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔وہ (جھن جھن والا) ہندوستان کی ترقی کے بارے میں بہت پرجوش تھے۔ ان کا دنیا سے جانا افسوسناک ہے۔ ان کے خاندان اور مداحوں سے میری تعزیت پیش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button