
اُردو یونیورسٹی میں کل جشنِ یومِ جمہوریہ
حیدرآباد: (اردودنیا.اِن) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں حسبِ روایت جشنِ یومِ جمہوریہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج 26؍ جنوری کو صبح 10:00 بجے یونیورسٹی کیمپس میں ترنگا لہرائیں گے اور یوم جمہوریہ پیام دیں گے۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کے بموجب کویڈ 19 وباء کے پیش نظر سماجی دوری اور وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق تمام احتیاطی اقدامات کو ملحوظ رکھتے ہوئے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ انسٹرکشنل میڈیا سنٹر پرچم کشائی اور وائس چانسلر کی تقریر کا یوٹیوب پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرے گا۔
اسے میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چیانل www.youtube.com/imcmanuu پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کا لنک یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہوگا۔



