سرورقفلمی دنیا

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ریا چکرورتی کو بڑی راحت، عدالت نے دیا یہ حکم

سوشانت سنگھ راجپوت کا انتقال 2020 میں ہوا۔

ممبئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ان کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی سمیت اہل خانہ کو بڑی راحت ملی ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو، ریاRhea chakraborty، اس کے بھائی شووک Showik اور ان کے والد کے خلاف جاری کردہ لک آؤٹ سرکلر (LOC) کو منسوخ کردیا۔ سوشانت سنگھ راجپوت کا انتقال 2020 میں ہوا۔ شروع میں اسے خودکشی کا معاملہ بتایا جا رہا تھا لیکن بعد میں کیس سی بی آئی کو بھیج دیا گیا اور ریا چکرورتی کو بھی ملزم بنایا گیا۔ سوشانت کی موت کے بعد سی بی آئی نے ریا اور دیگر کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر کسی شخص کے خلاف ایل او سی جاری ہوتا ہے تو وہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا۔

‘لائیو لاء کی رپورٹ کے مطابق جسٹس موہتے ڈیرے اور منجوشا دیشپانڈے نے یہ حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی کی اس دلیل پر سوال اٹھایا کہ کیا محض ایف آئی آر کے اندراج کی بنیاد پر ایل او سی جاری کرنا درست ہے؟ اس کے علاوہ عدالت نے اس دائرہ اختیار پر بھی سوالات اٹھائے کہ اصل ایف آئی آر پٹنہ میں سوشانت کے اہل خانہ نے درج کروائی تھی۔

شووک اور ان کے والد کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ایاز خان نے سماعت کے دوران کہا کہ لک آؤٹ سرکلر صرف اس وقت جاری کیا جانا چاہیے جب ملزم گرفتاری یا عدالتی کارروائی سے بچنے کی کوشش کر رہا ہو، ایسا نہیں ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے ایڈوکیٹ شری رام شرسات پیش ہوئے ریا کی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کریں تو وہ آخری فلم چھرے میں نظر آئیں جو سوشانت کی موت کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔ حالانکہ اداکارہ نے اس سے قبل اسے شوٹ کیا تھا۔ اب تک ریا نے کسی پروجیکٹ پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ لیکن وہ روڈیز شو میںنظر آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button