فلمی دنیا

سوشانت کو منشیات دیا کرتی تھی ریا چکرورتی ، چارج شیٹ میں انکشاف

ممبئی،13جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے پھانسی لگاکر خودکشی کرنے والے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں دائر کی گئی چارج شیٹ کے مسودے میں دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی سوشانت کو ڈرگس دیا کرتی تھیں۔ یہ نشیلی دوائیں ان کو بھائی شوبھک چکرورتی اور کئی ساتھی اداکاروں کے ذریعہ ملتی تھیں۔ وہ گانجہ بھی سوشانت سنگھ راجپوت کو دیا کرتی تھی۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو یعنی این سی بی نے گزشتہ ماہ عدالت میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 35 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ڈرافٹ چارجز کے مطابق مارچ 2020 سے اسی سال دسمبر کے درمیان تمام ملزمان مجرمانہ سازش کا حصہ تھے۔

ان سب نے اس عرصے کے دوران اونچی سوسائٹی اور بالی ووڈ کو بغیر کسی جائز لائسنس کے منشیات فروخت کیں۔ڈرافٹ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نمبر 10 ریا چکرورتی سیموئیل مرندا، دپیش ساونت اور دیگر سے گانجے کے کئی پیکٹ حاصل کرتا تھا۔ریا نے اس کی ادائیگی اداکار سوشانت اور بھائی کے ذریعے کی تھی۔ بتایا گیا کہ ریا کا بھائی شوبھک منشیات فروشوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔ گانجہ، چرس یا چرس کا آرڈر دیا گیا ،اور یہ تمام منشیات سوشانت کو دی گئیں، جن کا استعمال سوشانت کیا کرتا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button