سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

چاول کا پانی چہرہ خوبصورت بنائیں-فرحین عدنان بنگلور

بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کے کیا واقعی چاول کا پانی جسے ہم ضائع کر دیتے ہیں جلد کو چمکدار بنا سکتا ہے؟

چاول کے پانی کو عام طور پر پھینک دیا جاتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ اس کی افادیت سے آشنا نہیں ہیں، اس آرٹیکل میں ہم چاول کے پانی کی ان خصوصیات کا ذکر کریں گے جو چہرے اور جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں تاکہ انہیں پڑھ کر آپ بھی چاول کے پانی کو پھینکنے کی بجائے اس سے فائدہ حاصل کریں۔

جلد کو صاف اور چمکدار بنانے کیلئے: بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کے کیا واقعی چاول کا پانی جسے ہم ضائع کر دیتے ہیں جلد کو چمکدار بنا سکتا ہے؟ اس بات کا جواب ہے جی ہاں کیونکہ جلد کو چمکدار بنانے کے لئے جو مہنگے کاسمیٹکس وغیرہ آپ خریدتے ہیں جیسے سکن لوشن، صابن، فیس ٹونر وغیرہ اْن میں سے کئی میں چاول کا پانی استعمال ہوتا ہے۔

چاول کے پانی میں روئی ڈبو کر اس سے چہرے کو صاف کریں اور پھر چہرے کو خْشک ہونے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرے دھو لیں، آپ اس ٹوٹکے کو روزانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

فیشل ٹونر: بہت سے بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ رائس واٹر بہترین فیشل ٹونر کا کام کرتا ہے اور چہرے کی جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے، ان بیوٹیشنز کی بات کہاں تک سچ ہے آپ خود آزما لیں، چاول کے پانی میں روئی کو ڈبو کر اس سے چہرہ صاف کریں نتائج آپ کے سامنے آجائیں گے۔

چہرے کے مہاسوں کیلئے: چہرے پر کیل مہاسے عام طور پر پیدا ہو جاتے ہیں اور انہیں ختم کرنے کے لئے کاسمیٹیک کمپنیاں ایسے مہنگے مہنگے سلوشن دیتی ہیں جو جیب پر بھاری پڑتے ہیں اور اگر آپ مہاسوں اور مہنگی کریموں سے تنگ آ چْکے ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں کے چاول کا پانی آزما کر دیکھ لیں۔

ایکزما کے خاتمے کیلئے: ایکزما ایک جلد کی بیماری ہے جس میں جلد سْرخ ہوجاتی ہے جلد پر خارش ہوتی ہے اور خْشکی پیدا ہوتی ہے، بیوٹی ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ چاول کے پانی میں کپڑے کو ڈبو کر اسے متاثرہ حصے پر تھوڑی دیر لگا دیں اور کْچھ دیر لگا رہنے دیں اور پھر کپڑے کو ہٹا کر جلد کو ہوا میں خْشک ہونے دیں اس سے ایکزما میں کافی افاقہ ہوگا۔

سن برن کی صورت میں: چاول کا پانی جلد کے دْھوپ میں جل جانے کی صورت میں بے حد مْفید ہے کیونکہ یہ سوزش کو ختم کرنے کے ساتھ جلد کی ریڈنس کو بھی ختم کرتا ہے۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کے سن برن کی صورت میں فرمینٹ رائس واٹر زیادہ فائدہ دیتا ہے، چاول کے پانی کو فرمینٹ کرنے کے لئے اسے 24 سے 48 گھنٹے پڑا رہنے دیں اور جب اس میں سے تھوڑی کھٹی بْو آنے لگے تو اسے فریج میں رکھ دیں اور سن برن کی صْورت میں اسے فریج سے نکال کر متاثرہ حصے پر لگائیں۔

چہرے کی جھریوں کیلئے: چاول کے پانی میں تھوڑا گری کا تیل ڈال لیں یا جوجوبا آئل ڈال کر اسے چہرے کی جھریوں پر ملنے سے چہرے پر پڑے عمر کے اثرات غائب ہوجاتے ہیں اور جلد تروتازہ اور جوان ہو جاتی ہے۔

بالوں کیلئے: چاول کے پانی سے بال دھونے سے بالوں میں چمک بیدار ہوتی ہے اور بال مضبوط ہوتے ہیں، بالوں میں شیمپو اور کنڈیشنر لگانے کے بعد بال دھو لیں اور پھر بالوں میں چاول کے پانی کی اتنی مقدار ڈالیں جس میں سارے بال بھیگ جائیں اور پھر بالوں میں انگلیوں سے آہستہ آہستہ مساج کریں اور پھر بالوں کو ڈھو لیں۔

ہیر کنڈیشنر: چاول کا پانی آپ بطور ہیر کنڈیشنر بھی استعمال کر سکتے ہیں، بالوں میں شیمپو کرنے بعد چاول کے پانی میں روز میری ایزینشل آئل یا لیوینڈر ایزینشل آئل ڈالکر اسے بطور ہیر کنڈیشنر استعمال کریں اور اسے دس منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔

ڈرائی اسکن کیلئے: سوڈیم لورل سلفیٹ یا ایس ایس ایل سے ہونے والی جلد کی اریٹیشن میں چاول کا پانی انتہائی مفید ہے اور میڈیکل سائنس کی بہت سی تحقیقات کے نتائج کے مطابق ڈرائی اور دیمج جلد کو چاول کے پانی سے دن میں دو دفعہ دھونے سے بہترین نتائج ملتے ہیں۔

چاول کا پانی بنانے کا طریقہ: کھانے کے لئے پکائے جانے والے چاول جب بھگوئے جاتے ہیں تو اسے کم از کم 30 منٹ تک بھیگا رہنے دیں اور پھر اس کا پانی نکال کر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے استعمال کریں۔
اور اسی طرح چاول بوائل کرنے کے دوران جب پانی نکالا جاتا ہے تو اْسے پھینکنے کی بجائے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور مطلوبہ مقاصد کے لئے استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button