اسپورٹسسرورق

رچرڈسن کوآئی پی ایل نیلامی میں 14 کروڑ دیکھ کر یقین نہیں ہورہا ہے

رچرڈسن کوآئی پی ایل نیلامی میں 14 کروڑ دیکھ کر یقین نہیں ہورہا ہے

کرائسٹ چرچ : (اردودنیا.اِن)آسٹریلیائی تیز گیندباز چھائے رچرڈسن انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) نیلامی میں 14 کروڑ میں فروخت ہونے کے بعد حیران ہوگئے تھے اور یقین نہیں ہورہا تھا کہ پنجاب نے ان پر اتنی بڑی رقم لگائی ہے۔اس سیزن میں بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے رچرڈسن نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لئے کرائسٹ چرچ میں کے ہوٹل میں آئی پی ایل کی اس نیلامی کو دیکھ رہے تھے۔

رچرڈسن نے کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں نے کل یہ میچ کھیلا تھا۔ جذبات کی لہر بڑھ رہی تھی اور میں ذہنی طور پر تھکا ہوا محسوس کررہا تھا۔اس نے کہا کہ میں حیران ہوگیا تھا اور مجھ پر غشی طاری ہوگئی تھی۔ میں اس کی طرف دیکھ رہا تھا لیکن ایسا لگ رہا تھا جیسے میں نہیں دیکھ رہا ہوں۔ میں واقعی ابھی بھی وہ لمحہ محسوس کررہا ہوں۔

رچرڈسن 2017 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد دو ٹیسٹ ، 13 ون ڈے اور نو ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ٹیسٹ کرکٹ زیادہ سے زیادہ کھیلنا ہے لیکن میں ابھی اس میں نہیں کھیل رہا ، لہٰذا میرے سامنے جو کچھ ہو رہا ہے وہ میرے لئے اہم ہے اور ابھی یہ میرے لئے ٹی ٹونٹی کرکٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button