سرورقسوانح حیات فلمی و اسپوریٹس

خوبصورت چمکدار آنکھوں والی بالی ووڈ اور بنگالی فلموں کی بہترین اداکارہ-ریمی سین

سلام بن عثمان

ریمی سین Rimi Sen ہندوستان کے کلکتہ شہر میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ والدین نے ان کا نام سبھامترا سین رکھا۔ ریمی سین کو بچپن ہی سے فلموں میں دلچسپی تھی۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کی ہر ادا میں فلمی انداز پائی جاتی تھی۔ یہی وجہ رہی کہ بچپن ہی سے ریمی سین نے اداکارہ بننے کا خواب دیکھا۔ وہ جیوتش رائے روڈ، نیو علی پور، کولکتہ میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھیں۔ ریمی سین نے اپنی اسکول کی تعلیم ٹکسال کے قریب ودیا بھارتی نیو علی پور سے حاصل کی۔ ریمی سین اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی ماں کو اپنے ساتھ ممبئی آنے پر آمادہ کیا۔

ریمی سین کے گھر میں اور ان کے خاندان میں کسی نے بھی بالی ووڈ کے لیے ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی سوائے ان کے دادا کے۔ ریمی سین اپنی ماں کے ساتھ ممبئی پہنچ کر سخت محنت کی۔ اسٹوڈیو کے کئی چکر لگانے کے بعد، انہیں فلمی اشتہارات میں موقع ملا۔ انہیں پہلا ایک ایسے اشتہار میں موقع ملا جس میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان تھے۔ کوکا کولا کے اس اشتہار کو اتنا سراہا گیا کہ ریمی سین کو فلموں کے لیے پیشکش آنے لگی۔

ریمی سین کو سال 2003 میں بالی ووڈ میں کامیڈی فلم "ہنگامہ” میں موقع ملا۔ اس فلم میں انہیں مرکزی کردار کے ساتھ بہترین مزاحیہ کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ جس کے لیے وہ بہترین خاتون اداکار ڈیبیو کے لیے فلم فیئر ایوارڈز میں نامزد ہوئیں۔ وجے گیلانی کی فلم ہنگامہ ایک مزاحیہ فلم تھی، جس میں انہوں نے اکشے کھنہ، آفتاب شیودسانی اور پریش راول کے ساتھ بہترین اداکاری کی۔

اس وقت انہوں نے بڑے بجٹ کی فلمیں کیں جیسے دھوم، کیونکی، گرم مسالہ اور گول مال۔ ریمی سین نے 2006 کی فلم "دھوم- 2” میں بہترین اداکاری کی۔ ریمی سین کو بنگالی بیوٹی کہا جاتا تھا۔ اس وقت بالی ووڈ کے لیے وہ بہت لکی ثابت ہونے لگی تھیں۔ کیونکہ جس وقت ریمی سین نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اس وقت مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی نے تقریباً فلمیں کم کر دی تھیں۔ جس کی وجہ سے انہیں شلپا شیٹھی کے متبادل سمجھا جاتا تھا۔

ریمی سین کو ہنگامہ کے بعد ایک اور بڑی فلم ملی "دھوم” فلم میں وہ بہت ہاٹ کردار میں نظر آئیں۔ ایک نغمہ بھی ان پر فلمایا گیا جو بہت مشہور ہوا "دل بولے شک دھوم Shikdum۔۔۔۔۔۔۔” اس کے بعد پریہ درشن نے پھر ایک مرتبہ اپنی فلم "گرم مسالہ” میں ریمی سین کو موقع دیا۔

اس فلم میں ان کے سامنے بڑے اسٹارز اکشے کمار اور جان ابراہم تھے۔ فلم سپر ہٹ رہی۔ اس کے بعد سلمان خان کے ساتھ فلم "کیونکہ”، دیوانے ہوئے پاگل کے علاوہ اور بھی کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ نظر آئیں۔ فلم "باغبان” میں چھوٹا کردار تھا مگر بڑے اسٹارز والی فلم تھی۔ مگر زیادہ تر مزاحیہ کردار والی فلمیں تھیں۔اور اس کے بعد انہوں نے "جانی گدار” کے ساتھ، نئے آنے والے اداکار نیل نتین مکیش کے ساتھ کام کیا۔

2008 میں، وہ "دے تالی” اور 2009 میں، "سنکٹ سٹی” اور "ہارن اوکے پلیز” میں نظر آئیں۔ یہ تینوں فلمیں باکس آفس پر تباہ کن ثابت ہوئیں۔ یہ تمام فلموں میں ان کا ایک ہی طرح کا مزاحیہ کردار تھا۔ ریمی سین اپنے کردار میں بدلاؤ لانا چاہتی تھیں۔ اور وہ ان فلموں کے بعد ان کا کریئر زوال پذیر شروع ہوا۔وہ مزید 2011 میں "تھینک یو” اور "شاگرد” ان فلموں میں نظر آئیں مگر یہ فلمیں کب آئیں اور کب گئیں۔۔۔! دونوں فلمیں باکس آفس میں کارکردگی میں ناکام رہیں۔

ریمی سین ایک ہی طرح کے کردار کی وجہ سے بالی ووڈ دور ہوتی چلی گئیں۔ اس طرح کی غلطی کئی بڑے اداکاروں نے بھی کی اور انہیں فلموں میں واپسی کے لیے مشکل مرحلوں سے گزرنا پڑا۔ ریمی سین نے بھی وہی غلطی کی۔ بالی ووڈ میں نئے چہروں کی قطار اور فلموں کا بدلتے مزاج ریمی سین کی واپسی مشکل کردی۔

ریمی سین نے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے اپنے دوست سلمان خان کا سہارا لیا اور 2015 میں انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس میں حصہ لیا۔ مگر وہاں بھی انہیں وہ موقع نہیں ملا جیسا کہ وہ چاہتی تھیں۔ ریمی سین ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس کے نویں سیزن میں ایک مشہور شخصیت کے مدمقابل تھیں۔ بگ باس کا نواں سیزن اکتوبر 2015 میں شروع ہوا تھا۔ سین سویش رائے کے ساتھ شو کے لیے اپنے ساتھی کے طور پر گھر میں داخل ہوئیں۔ ان کی جوڑی کو 5 دن تک نظر ثانی کی گئی۔ جب ریمی سین کی جگہ روچیل راؤ کا نیا پارٹنر منتخب کیا گیا۔ اور ریمی سین کو 7.5 ہفتوں سے پہلے انہیں بگ باس کے گھر سے بے دخل کر دیا گیا۔

ریمی سین نے ایک فلم بنائی "بدھیا سنگھ-بورن ٹو رن”۔ انہوں نے اپنے پروڈکشن وینچر کے لیے اپنا اسکرین نام رِیمی سین کی جگہ اپنا اصلی نام سبھامترا سین subhamitra sen رکھ لیا۔ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور نیشنل ایوارڈز بھی ملا۔

ریمی سین نے بہت کم عرصہ میں بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنائی۔ سپر ہٹ فلموں میں سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ ان کی کچھ زبردست فلمیں باغبان، دھوم، گرم مسالہ، کیونکی، پھر ہیرا پھیری اور گول مال فن لامحدود سمیت کئی کامیاب فلموں میں نظر آئیں۔ ریمی سین نے بالی ووڈ کے خراب تجربے کی وجہ سے بالی ووڈ سے الگ ہونا ہی بہتر سمجھا۔

ریمی سین کے مداح آج بھی بالی ووڈ میں ان کی واپسی کے لیے منتظر ہیں۔ ان سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ بہت جلد سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

ملکہ جذبات میناکماری کو پیدائش کے وقت ان کے والد یتیم خانے چھوڑ آئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button