قومی خبریں

پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں ہوا اضافہ

نئی دہلی ،27؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں ایک بار پھر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں پیر 27 ستمبر 2021 کو تیسرا دن ہے ، جب ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر ڈیزل میں 25 سے 27 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد دہلی میں ڈیزل 89.07 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر 89.32 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اس سے پہلے اتوار کو بھی ڈیزل اتنا ہی مہنگا ہو ا تھا۔ جمعہ کو بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پٹرول کی قیمت اب بھی مستحکم ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 101.19 روپئے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 96.68 سے بڑھ کر 96.94 روپئے ہوگئی ہے جبکہ پٹرول 107.26روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

دہلی: پٹرول – 101.19 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 88.82 روپئے فی لیٹر

ممبئی: پٹرول – 107.26 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 96.41 روپئے فی لیٹر

کولکاتہ: پٹرول – .6 101.62 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 92.42 روپئے فی لیٹر

چنئی: پٹرول – 98.96 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 93.93 روپئے فی لیٹر

بنگلورو: پٹرول – 104.70 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 94.80 روپئے فی لیٹر

بھوپال : پٹرول – 113.86 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 98.19 روپئے فی لیٹر

لکھنؤ: پٹرول – 98.30 روپئے فی لیٹر ، ڈیزل – 89.73 روپئے فی لیٹر

پٹنہ: پٹرول – 107.68 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 95.40 روپئے فی لیٹر

چنڈی گڑھ: پٹرول – 97.40 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 89.06 روپئے فی لیٹر

متعلقہ خبریں

Back to top button