
لندن، 16 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دورہ انگلینڈ پر جانے والی ہندوستانی ٹیم مشکل میں ہے۔ خاص طور پر وکٹ کیپر آپشن کے ساتھ۔ ٹیم کے باقاعدہ وکٹ #کیپر #رشبھ پنت (Rishabh Pant’s) کووڈ19 سے متاثر ہیں اور قریب سے رابطے کی وجہ سے ردھیمان ساہا بھی الگ تھلگ ہیں۔ ایسی صورتحال میں #ٹیم #انڈیا کے پاس وکٹ کیپر کی حیثیت سے کے ایل راہل واحد آپشن بچا ہے۔ تاہم اس دوران انگلینڈ میں کمنٹری ٹیم کا حصہ دنیش کارتک نے بھی کرکٹ کٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی تاکہ ٹیم مینجمنٹ کو اشارہ کیا جاسکے کہ وہ پریکٹس میچ میں وکٹ کے پیچھے ذمہ داری لے سکتے ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کو 20 جولائی سے کاؤنٹی چمپیئن شپ ٹیم کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلنا ہے۔ یہ میچ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ہندوستانی ٹیم کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے وکٹ کیپر کے طور پر راہل پہلی پسند نہیں ہے لیکن اب جب ٹیم کے پاس دوسرا آپشن نہیں ہے تو راہل کو کرکٹ کے سب سے طویل فارمیٹ میں اپنے آپ کو ثابت کرنے کا موقع ملے گا۔ مڈل آرڈر میں بھی راہل #بیٹنگ کرسکتے ہیں۔
ایسی صورتحال میں جب ٹیم انڈیا کے لئے چتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے کی شکل پریشانی کا باعث ہے تو راہل کے لئے موقع بن سکتا ہے کہ وہ ان کی جگہ لیں۔ #وراٹ #کوہلی نے #ورلڈ #ٹیسٹ #چیمپیئن شپ کے #فائنل کے بعد کہا تھا کہ وہ ٹیم انڈیا میں کچھ تبدیلیاں لانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔



