قومی خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

نئی دہلی،22؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)ایک دن کی راحت کے بعد آج منگل 22 جون 2021 کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فیول آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا ہے۔ آج پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل بھی 26 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں ہر دوسرے دن اضافہ کیا جارہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 مئی 2021 سے کل 29 دن اضافہ کیا گیا ہے۔ ان 29 دنوں میں پٹرول 7.18 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 7.45 روپئے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔

آج کے اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 97.50 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 88.23 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ممبئی کے بارے میں بات کریں تو پیٹرول 103.63 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 95.72 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں پیٹرول 98.65 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 92.83 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے، کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 97.38 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 91.08 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پٹنہ میں پٹرول 99.55 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 93.56 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ لکھنؤ میں پٹرول 94.70 روپئے اور ڈیزل 88.64 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ بھوپال میں پٹرول کی قیمت 105.72فی لیٹر ہے ،جبکہ ڈیزل کی قیمت 96.93روپئے فی لیٹر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button