
نئی دہلی،08؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں ہر دوسرے نیا ریکارڈ بنارہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے درمیان اب پٹرولیم وزیر بھی بدل گیا ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری جو شہری ہوا بازی کے وزیر تھے ان کو وزارت پٹرولیم دیا گیا ہے اور اب تک اس اہم وزارت کی ذمہ داری سنبھال رہے دھرمیندر پردھان کو وزارت تعلیم دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج بروز جمعرات 8 جولائی 2021 کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
آج پٹرول میں 35 پیسے کا زبردست اضافہ ہوا ہے، جبکہ #ڈیزل آج 9 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پٹرول اور ڈیز ل آج ایک بار پھر نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 4 مئی سے اب تک کل 38 دن #پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول 10.24 روپئے مہنگا ہوگیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 36 دن اضافہ کیا گیااور ڈیزل 8.83 روپئے مہنگا ہوگیا ۔
آج مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:
#دہلی: پٹرول – فی لیٹر.5 100.56روپئے، ڈیزل – 89.62 روپئے فی لیٹر
#ممبئی: پٹرول – فی لیٹر 6 106.59روپئے، ڈیزل -.1 97.18 روپئے فی لیٹر
#کولکاتہ: پٹرول – فی لیٹر.6 100.62روپئے، ڈیزل -.6 92.65 روپئے فی لیٹر
#چنئی: پٹرول – 101.37 روپئے فی لیٹر۔ ڈیزل -.1 94.15 روپئے فی لیٹر
#پٹنہ: پٹرول – 102.79 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل -.1 95.14 روپئے فی لیٹر
#چندی گڑھ: پٹرول – فی لیٹر96.70روپئے ، ڈیزل – 89.25 روپئے فی لیٹر
#بھوپال: پٹرول – فی لیٹر.8 108.88روپئے ، ڈیزل -98.40 روپئے فی لیٹر



