بین الاقوامی خبریں

ریاض: مختلف شہروں کے تفریحی مقامات کی صفائی وتزئین کا کام مکمل 

پارکوں کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ کیلیے بھی انتظامات مکمل ہیں۔

ریاض،8نومبر (ایجنسیز) مملکت کے تعلیمی اداروں میں پہلے سمسٹر کی تعطیلات کے شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں کے تفریحی مقامات پر آنے والوں کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق الباحہ میونسپلٹی کی جانب سے ریجن کے مختلف علاقوں میں 142 پارکوں کی صفائی اور تزئین اور آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا جبکہ پارکوں کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ کیلیے بھی انتظامات مکمل ہیں۔

دوسری جانب جدہ میونسپلٹی کی جانب سے کورنیش شمالی اور جنوبی میں تفریح کی غرض سے آنے والوں کی سہولت کیلیے صفائی کا اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔کورنیش پرموجود واکنگ ٹریک کو اوورہیڈ ٹریک پربھی رنگ و روغن کرلیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود پارکوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کردی گئی ہے۔واضح رہے مملکت کے تعلیمی اداروں میں پہلے سمسٹرکے بعد دوہفتے کی تعطیلات ہوتی ہیں اس دوران مختلف مقامی شہری اوریہاں رہنے والے غیرملکی سیر و تفریح کیلیے جاتے ہیں۔

بیشتر افراد تفریح کیلیے پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ ساحلی علاقوں میں بھی دوسرے شہروں سے لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔اس حوالے سے میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ ساحلی تفریحی مقامات پرصفائی کے لیے اضافی عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ کچرا جمع کرنے والے ٹرکوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے تاکہ علاقے میں کچرا نہ رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button