
پٹنہ 27جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#اداکار #امیتابھ #بچن پر #پٹرول – #ڈیزل کی قیمتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر راشٹریہ جنتا دل نے حملہ کیا ہے ۔ آر جے ڈی کے ٹویٹر ہینڈل کے اس ٹویٹ میں بے شرم جیسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔آر جے ڈی کے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ کی گئی #ٹویٹ میں ، امیتابھ بچن نے 9 سال قبل یعنی مئی 2012 میں کی گئی دو ٹویٹس کا #اسکرین شاٹ شیئرکیاگیاہے جس میں وہ کانگریس حکومت میں تیل اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر تنقید کرتے نظر آئے تھے۔
दो कौड़ी का महानायक मोदी से करोड़ों लेकर ट्वीट करता था अब बेशर्म की ज़ुबान पर ताला जड़ दिया गया है।@SrBachchan – क्या आइने में चेहरा देखने लायक है? गरीब, किसान और मध्यम वर्ग मर रहा है अब तो ट्वीट कर दे मर्द? pic.twitter.com/pc0sMixPTx
— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) June 27, 2021
ان ٹویٹس کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے وقت آر جے ڈی نے بگ بی کے خلاف طنز کیاہے اوریہ بھی کہاہے کہ کانگریس کے دور حکومت میں ، وہ نریندر مودی سے پیسے لے کر ٹویٹ کرتے تھے ، لیکن اب جب ملک میں ایک بار پھر تیل کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے تو ان کی زبان پر تالا لگا ہوا ہے۔مزید آر جے ڈی نے ، ٹویٹ میں امیتابھ بچن کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ سوال پوچھا ہے کہ کیا اب وہ اپنا چہرہ آئینے میں دیکھ سکتے ہیں؟
آر جے ڈی نے یہ سوال پوچھا ہے کہ جب تیل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے غریب ، کسان اور متوسط طبقہ پریشان ہے تو امیتابھ اس پر کوئی ٹویٹ کیوں نہیں کرتے ہیں؟پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کے بہت سے شہروں میں ، پٹرول کی شرح 100 روپے کو عبور کرچکی ہے۔ 27 جون کو ، مدھیہ پردیش کے علاوہ ، راجستھان میں ایک لیٹر ڈیزل کی شرح بھی 100 روپے کے قریب پہنچ گئی۔



