اناؤ میں دلخراش سڑک حادثہ : بہار سے آرہی بس دودھ کے کنٹینر سے جا ٹکرائی، 18 ہلاک، 19 زخمی
اناؤ سڑک حادثے پر قائد ِحزب اختلاف راہل گاندھی کا اظہارِ غم
اناؤ، 10جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ضلع میں ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 18 افراد کے ہلاک ہوگیے۔ ساتھ ہی اس حادثے میں 19 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اطلاع ملنے پر گاؤں والے اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے نعشوں کی شناخت شروع کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس بہار کے سیتامڑھی سے دہلی جا رہی تھی۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ بہار سے دہلی جا رہی ایک ڈبل ڈیکر بس بیہٹا مجاور تھانہ علاقہ کے گڑھا گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں بہار سے دہلی جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس پیچھے سے دودھ کے کنٹینر میں جا گھسی، بس کی رفتار کافی تیز تھی۔
اس حادثے میں اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ 30 سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حادثے کے فوراً بعد گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کئی اعلیٰ حکام کو اس حادثے کی اطلاع دی گئی ہے۔ اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ پولیس نےنعشوں کی شناخت شروع کردی ہے۔ اس دوران زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ کئی مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ پولیس زخمیوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت ہو سکے۔پی ایم مودی نے مہلوکین کے لیے ۲؍لاکھ جبکہ زخمیوں کے علاج کے لیے پچاس ہزار روپے کے نقد معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔
اناؤ سڑک حادثے پر قائد ِحزب اختلاف راہل گاندھی کا اظہارِ غم
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کے روز اناؤ، اتر پردیش میں آج صبح پیش آئے سڑک حادثے میں 18 لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے اپنے واٹس ایپ چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں لکھا کہ اتر پردیش کے اناؤ میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک المناک حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں تمام سوگواروں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اہل خانہ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل مدد فراہم کرے اور زخمیوں کے علاج میں ہر ممکن مدد فراہم کرے۔ کارکنوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
اس سے پہلے آج کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام پوسٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ یوپی کے اناؤ میں خوفناک سڑک حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔یہ دلخراش سڑک حادثہ آج صبح سوا پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب بہار کے موتیہاری سے دہلی جانے والی ڈبل ڈیکر سلیپر بس نے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بیہٹا منجاور تھانہ علاقے کے گدھا گاؤں کے قریب دودھ کے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 18 افراد ہلاک، 19 زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چھ کو لکھنؤ ریفر کیا گیا، جب کہ باقی کو بہتر علاج کے لیے اناؤ کے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ واقعے میں 20 افراد محفوظ رہنے میں کامیاب ہو گئے۔
ا ناؤ حادثہ: پی ایم مودی نے کیا مہلوکین کے اہل خانہ کیلئے 2 لاکھ کا اعلان
نئی دہلی ، 10جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اتر پردیش کے اناؤ میں ہونے والے حادثے کے بعد، جس میں 18 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس حادثے پرپی ایم مودی نے بدھ کو ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 5000 روپے دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اناؤ حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف کی جانب سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50000 روپے دیے جائیں گے۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر لکھا کہ اتر پردیش کے اناؤ میں سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ مقامی انتظامیہ زخمیوں کے علاج میں مصروف ہے۔ میں ان لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر سلیپر بس کے دودھ کے کنٹینر سے ٹکرا جانے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح سوا پانچ بجے صبح پیش آیا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش بھی کی ہے۔ اس پر سی ایم آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اناؤ ضلع میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔
ضلع انتظامیہ کے افسران کو موقع پر پہنچنے اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ ڈبل ڈیکر سلیپر بس بہار کے موتیہاری سے دہلی جا رہی تھی جب اس نے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بہتمزوار تھانہ علاقے کے گدھا گاؤں کے قریب دودھ کے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بانگر مئو ایریا آفیسر اروند چورسیا کی قیادت میں موقع پر پہنچی اور بچاؤ کام شروع کیا۔ ادھر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک بھی زخمیوں سے ملنے اناؤ اسپتال پہنچے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے زخمیوں کو مناسب علاج کی یقین دہانی کرائی۔ نائب وزیر اعلیٰ پاٹھک نے بتایا کہ 18 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی زخمی ہیں اور انہیں اناؤ کے ضلع اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ زخمیوں کو اعلیٰ سطح کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اناؤ کے قریب تمام اسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔



