بین الاقوامی خبریں

امریکی سرحد پر پہرے کے لیے روبوٹ کتوں کا منصوبہ

نیویارک ،20فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی داخلہ سکیورٹی کی وزارت نے حال ہی میں خودکار کتوں کے ذریعے معاونت کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ Robot Dogs امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر گشت کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ وزارت کے ذمے داران نے ان روبوٹ کتوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اس طرح سرحدی محافظین کی فورس کے عناصر کی سلامتی میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

امریکی نیوز چینل CNN کے مطابق امریکی وزارت کی جانب سے جاری کی گئی ان روبوٹ کتوں کی تصاویر پر سوشل میں صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بہت سے صارفین نے ان تصاویر کوبلیک مرر سیریل کے مناظر سے تشبیہ دی ہے۔

امریکی داخلہ سکیورٹی کی وزارت کے ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ ابھی زیر بحث ہے۔ ان روبوٹ کتوں کے تعینات کیے جانے کا ابھی تک کوئی نظام اوقات طے نہیں کیا گیا ہے۔امریکی وزارت نے بتایا ہے کہ روبوٹ کتوں کو جانچنے کے دوران میں ان پر مختلف نوعیت کے کیمرے اور سینسر نصب کیے گئے۔

داخلہ سکیورٹی کی وزارت میں سائنس و ٹکنالوجی پروگرام کی ڈائریکٹر برنڈا لونگ کے مطابق جنوبی سرحد انسانوں اور جانوروں کے لیے ایک وحشت ناک جگہ ہے ،لہٰذا اس وجہ سے روبوٹ کو وہاں یقینا برتری حاصل ہو سکتی ہے۔

امریکی وزارت کے لیے روبوٹ کتے تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ ایک اچھا خیال ہے اور اندیشے پیدا کرنے والی کوئی بات نہیں۔کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیرین پیرک نے بتایا کہ چار ٹانگوں پر حرکت کرنے والے یہ روبوٹ کتے بیٹری سے چلتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button