اسپورٹسسرورق

روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان ، کے ایل راہل نائب کپتان ہوں گے

وراٹ کوہلی،محمدسمیع،رویندرجڈیجہ کوآرام،اکشرپٹیل ،محمدسراج،اویش خان سمیت نوجوانوں کوموقع

نئی دہلی9نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوراً بعد نیوزی لینڈکے خلاف سیریزکے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ روہت شرما 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ وراٹ کوہلی کے کپتانی چھوڑنے کے بعد اب روہت ٹی 20 میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

وراٹ کوہلی سمیت کل تین کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کو ٹی 20 ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے، جب کہ کئی ایسے کھلاڑیوں کو موقع ملا ہے جو اس بار آئی پی ایل میں کمال کرتے نظر آئے تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیاکے کھلاڑیوں کے نام ہیں۔

روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شرییس ایئر، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ایشان کشن، وینکٹیش اییر، یوزویندر چہل، روی چندرن آشون، اکشر پٹیل، اویش خان، بھونیشور کمار، دیپک چاہر، ہرشل پٹیل، محمد سراج۔

متعلقہ خبریں

Back to top button