بین ریاستی خبریںسرورق

جے پور-ممبئی ٹرین میں شدت پسند پولیس اہلکار کی مجرمانہ فائرنگ آر پی ایف کا اے ایس آئی آفیسر سمیت 3 مسلم مسافر جاں بحق

بھارتی ریلوے حکام کے مطابق سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور وہ اس وقت ریلوے پولیس کی تحویل میں ہیں

ممبئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر کے پال گھر کے قریب جے پور ممبئی مسافر ٹرین میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ ٹرین گجرات سے ممبئی آرہی تھی۔ مرنے والوں میں ایک آر پی ایف کا اے ایس آئی اور 3 مسافر بھی شامل ہیں، جو کہ بنیادی طور پر مسلمان ہیں، ان کے نام بالترتیب عبدالقادر،محمد حسین اصغر حسین بتایا جاتا ہے،وائرل ویڈیو میں ملزم پولیس آفیسر کو مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض جملے سنے جا سکتے ہیں۔ آر پی ایف کے کانسٹیبل چیتن نے سبھوں کو گولی مار دی ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ واپی سے بوریولی میرا روڈ اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔

جی آر پی ممبئی کے جوانوں نے کانسٹیبل کو میرا روڈ بوریولی کے وسط میں گرفتار کرلیا گیا۔شائع خبر کے مطابق ملزم کو بوری ولی پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے۔یہ واقعہ جے پور ایکسپریس (ٹرین نمبر 12956) کے کوچ نمبر B5 میں پیش آیا۔ یہ واقعہ آج صبح 5.23 بجے پیش آیا۔ آر پی ایف جوان اور اے ایس آئی دونوں ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔ اسی دوران کانسٹیبل چیتن نے اے ایس آئی پر اچانک گولی چلا دی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نیز یہ بھی کہا جاتا ہے کہ تین مسلم مسافروں سے کسی بات پر ملزم آفیسر کی بحث ہوگئی ، جس کے بعد ملزم نے بندوق تان کر یکے بعد دیگرے تینوں مسافروں کو شہید کردیا ۔ جب بیچ بچاؤ کے لیے اے ایس آئی آفیسر نے مداخلت کی، تو ملزم نے اے ایس آئی آفیسر پر فائرنگ کردی ، جس میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ممبئی کے ڈی سی پی ویسٹرن ریلوے سندیپ وی نے آج تک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ لیکن سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ اگر اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی تو پھر اسے ڈیوٹی پر کیوں تعینات کیا گیا؟پولیس کے بیان کے مطابق، ‘31.7.23 کو صبح 5.23 بجے ٹرین نمبر 12956 جے پور ایس میں اطلاع ملی کہ B5 میں گولی چلی ہے۔ معلوم ہوا کہ ایسکارٹ ڈیوٹی میں سی ٹی چیتن نے ایسکارٹ انچارج اے ایس آئی ٹکا رام پر گولی چلائی۔ ٹرین بوریولی ریلوے اسٹیشن (BVI) پہنچ گئی ہے اور پیشگی اطلاع کے مطابق ASI کے علاوہ 3 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ سینئر DSC BCT سائٹ پر آ رہا ہے۔ مذکورہ سپاہی کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نارتھ جی آر پی کو اطلاع دی گئی ہے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ سنگھ نے اپنی رائفل سے 12 راؤنڈ فائر کیے تھے اور جب وہ اپنی رائفل کے ساتھ پکڑا گیا تو 20 میں سے صرف 8 گولیاں ہی برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ سرکاری معلومات کے مطابق 57 سالہ مینا کی پستول سے بھی 10 راؤنڈ فائر کیے گئے۔اگرچہ فائرنگ کی وجہ کا ابھی تک سرکاری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے،پی سی سنہا، انسپکٹر جنرل کم پرنسپل چیف سیکورٹی کمشنر، ویسٹرن ریلوے نے صحافیوں کو بتایا کہ چیتن سنگھ دماغی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

اس نے پہلے اپنے اعلیٰ افسر کو گولی مار دی اور پھر اپنے سامنے آنے والوں کو گولی مار دی۔ سنہا نے مزید کہاکہ وہ ابھی چھٹی سے واپس آیا تھا۔متوفی سینئر تکارام مینا کا تعلق راجستھان سے ہے اور وہ آر پی ایف میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھے اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور ایک 80 سالہ والدہ ہیں۔مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 25 لاکھ روپے کے معاوضے کے ساتھ 15 لاکھ روپے کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس اور آر پی ایف حکام اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button