قومی خبریں

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے’اکھنڈ بھارت‘ کا ذکرکرتے ہوئے کہا

ضرورت

ہندوستان سے الگ ہوئے پاکستان جیسے ممالک بحران کا شکار

حیدرآباد: (اردودنیا.اِن)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ’اکھنڈ بھارت‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک، ہندوستان سے الگ ہوکر اب بحران کا شکار ہیں۔ حیدرآباد میں ایک کتاب کی اشاعت کے موقع پر بھاگوت نے کہا کہ اکھنڈ بھارت طاقت کے ذریعہ نہیں، بلکہ ’ہندو دھرم‘ کے ذریعہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کی فلاح و بہبود کے لئے شاندار اٹوٹ ہندوستان کی ضرورت ہے، اس لئے حب الوطنی کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ہندوستان کے تمام حصے الگ ہوگئے چھوٹے سے ہندوستان کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ،

جو اب خود کو اپنا حصہ نہیں کہتے ہیں۔ ہندوستان کی انہیں زیادہ ضرورت ہے۔بھاگوت نے کہا کہ ملک کی تقسیم سے قبل کچھ لوگوں نے اس کولے کر شدید شکوک و شبہات پیدا کئے تھے کہ اس کو تقسیم کیا جاسکتا ہے یا نہیں،

لیکن ایسا ہوا۔آر ایس ایس کے سربراہ نے کہاکہ اگر آپ اس ملک کی تقسیم سے چھ ماہ قبل کسی سے پوچھتے تو کوئی اس کا اندازہ بھی نہیں کرسکتا تھا۔ لوگوں نے پنڈت جواہر لال نہرو سے پوچھا تھا کہ قیام پاکستان کے حوالے سے ایک نئی چیز سامنے آرہی ہے۔بھاگوت نے کہاکہ اس کے جواب میں انہوں نے کہا یہ کیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ (تقسیم) احمقانہ خواب ہے۔انہوں نے کہا کہ (برطانوی راج میں) لارڈ واویل نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی کہا تھا کہ بھگوان نے ہندوستان کو پیدا کیا ہے اور کون اس کو تقسیم کرسکتا ہے۔

بھاگوت نے کہاکہ لیکن آخر (تقسیم) یہ ہوا، جو ناممکن لگتا تھا، وہ ہوا، اس لئے متحدہ ہندوستان کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا جو اب ناممکن لگتا ہے کیونکہ اس کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button