تلنگانہ کی خبریں

آر ٹی سی کا 20 تا25 الکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں خریدنے کا فیصلہ

تین کمپنیوں سے مذاکرات، بہت جلد شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں دوڑیں گی

حیدرآباد ۔ 20 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے حیدرآباد کیسڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کو دوڑانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ملک میں پہلی مرتبہ ممبئی میں الکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں سڑکوں پر متعارف کرائی گئی ہیں۔ حیدرآباد میں الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسوں کی خدمات سے استفادہ کیلئے آر ٹی سی نے اشوک لی لینڈ کی محاذی کمپنی سوئچ موبلٹی کے علاوہ دوسری دو کمپنیوں کی جانب سے بات چیت شروع کی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ ایک کمپنی سے بات چیت ثمرآور ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں 20 تا 25 الکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیمتوں کے مسئلہ پر اتفاق کے بعد آر ٹی سی کی جانب سے آرڈر جاری کرنے کے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

ممبئی میں چلائی جانے والی الکٹرک بسوں میں فی بس کی قیمت دو کروڑ روپئے ہے۔ ریاست میں حکومت کے تعاون کے بغیر اتنی بھاری رقم خرچ کرنا تلنگانہ آر ٹی سی پر بوجھ ہے۔ ساتھ ہی دوسری طرف ڈبل ڈیکر بس میں دو شفٹوں کیلئے 6 عملہ کی خدمات سے استفادہ کرنا پڑتا ہے۔ ماضی میں ڈبل ڈیکر بسوں کے نقصانات کی وجہ سے انہیں سڑکوں سے ہٹادیا گیا تھا۔ آر ٹی سی کو جو رپورٹ وصول ہوئی ہے اس میں بتایا گیا ہیکہ ڈبل ڈیکر بسوں سے استفادہ کیا جاتا ہے تو نقصانات کو برداشت کرنا پڑیگا۔

اسی لئے حکومت سے مالی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی شہر کے مختلف مقامات پر پائے جانے والے فلائی اوورس کی وجہ سے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے میں پیش آنے والی دشواریوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس تناظر میں عہدیداروں کی ایک ٹیم ممبئی روانہ ہوکر وہاں فلائی اوورس کی موجودگی کے باوجود ڈبل ڈیکر بسیں کیسے چلائی جارہی ہے اس کا جائزہ لیتے ہوئے آر ٹی سی انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button