بین الاقوامی خبریں

ملیریا کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت

واشنگٹن،07 ؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلی بار ملیریا کے خلاف ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی سفارش کی ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے اس ادارے کے مطابق ’آر ٹی ایس، ایس ویکسین Rtss Malaria Vaccine‘ زیریں صحارا کے افریقی خطے اور ملیریا سے متاثرہ دیگر علاقوں کے بچوں کو دی جانا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت نے اسے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق اس ویکسین سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکیں گی۔ عالمی ادارہ صحت نے یہ سفارش گھانا، کینیا اور ملاوی میں تقریبا آٹھ لاکھ بچوں کی یہ ویکسین دیے جانے کے تجرباتی استعمال کے بعد کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button