بین ریاستی خبریں

سوشل میڈیا پر فوج میں بھرتی کی افواہ ، ہزاروں نوجوان ناسک پہنچے

ناسک،17 ؍دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سوشل میڈیا پر فوج میں بھرتی کی افواہوں کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد ناسک پہنچ گئی۔ ناسک ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ جمع ہوگئی۔ فرضی پیغام میں لکھا گیا تھا کہ 16 سے 18 دسمبر تک ناسک میں ٹی اے بٹالین میں بھرتی کی جائے گی۔

یہ پیغام شہر کے ایک چوک پر بھی لگایا گیا تھا۔ یہ دیکھ کر بڑی تعداد میں بے روزگار نوجوان ناسک کے دیولالی پہنچ گئے۔ وہاں پہنچ کر انہیں معلوم ہوا کہ فوج میں بھرتی کا معاملہ محض افواہ ہے۔ کسی نے غلط خبرپھیلائی ہے۔ فوج کی طرف سے فی الحال کوئی بھرتی نہیں ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان دور دور سے آئے ہوئے تھے۔اس معاملے میں ناسک روڈ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والے لوگوں کو معلوم ہوا کہ 16-18 دسمبر کے درمیان ٹی اے بٹالین میں فوج کی بھرتی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کسی نے افواہ پھیلا دی ہے۔ ناسک پہنچنے والے نوجوانوں کو اس وقت بہت مایوسی ہوئی جب یہ معلوم ہوا کہ فوج میں بھرتی کا معاملہ بالکل غلط ہے۔پولیس ان لوگوں کی تلاش کر رہی ہے جنہوں نے یہ فرضی پیغام پھیلایا۔ یہ پیغام مراٹھی میں لکھا گیا تھا۔ پولیس نے نوجوانوں سے اپیل کی۔

گمراہ کن اور جعلی پیغامات پر یقین نہ کریں۔ پولیس نے نوجوانوں کو فوج کے دیولالی کیمپ کے علاقے میں کسی بھی محکمے میں بھرتی کا عمل نہ ہونے کی اطلاع دی۔

تمام نوجوانوں کو صحیح معلومات دے کر پولیس نے انہیں ان کے گھر بھیج دیا ہے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں پہنچ کر بہت مایوس ہوئے۔ وہ سمجھتے تھے کہ فوج میں بھرتی ہونے کے بعد ان کی بے روزگاری دور ہو جائے گی۔ لیکن غلط پیغام نے نوجوانوں کے تمام خوابوں کو خاک میں ملا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button