بین الاقوامی خبریں

کشیدگی میں اضافہ، روس کا فن لینڈ کو بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

ماسکو،14مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) روس بجلی سپلائی کمپنی Russian energy supplier RAO Nordic  نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے پس منظر میں نیٹو میں شمولیت کی فن لینڈ کی کوششوں پر کشیدگی بڑھنے کے بعد ماسکو اس ہفتے کے آخر میں ہیلسنکی کو بجلی کی فراہمی معطل کر دے گا۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلسنکی میں قائم روسی ریاستی توانائی ہولڈنگ کمپنی انٹر راؤ کی ذیلی کمپنی راؤ نورڈک نے 6 مئی سے فن لینڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی کوئی ادائیگی نہیں کی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ روس کو بجلی کے بل ادا کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

گروپ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال غیر معمولی ہے اور 20 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ہو رہی ہے۔ ہم 14 مئی سے بجلی کی فراہمی معطل کرنے پر مجبور ہیں۔کمپنی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی اور روس سے ترسیل دوبارہ شروع ہو جائے گی۔دوسری طرف فن لینڈ کی بجلی کی کمپنی ونگرڈ نے اس اقدام کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ ہم اس کے لیے پہلے ہی تیاری کررہے تھے۔

کمپنی کے آپریشنز آفیسر ٹیمو کوکونن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم اس کے لیے تیار تھے اور یہ مشکل نہیں ہوگا۔ ہم سویڈن اور ناروے سے درآمدات میں تھوڑا سا اضافہ کر کے اس سے نمٹ سکتے ہیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ اس ہفتے کے آخر میں باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔ یورپی ملکوں کی طرف سے نیٹو اتحاد میں شمولیت میں تیزی یوکرین پر روسی فوج کے وسیع آپریشن کا حصہ ہے۔اے ایف پی کے مطابق فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو اور وزیر اعظم سانا مارین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فن لینڈ کو بلا تاخیر نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button