بین الاقوامی خبریں

یوکرینی دارالحکومت کیف پر روس کا 13 ایرانی ساختہ ڈرونز سے حملہ

شہر کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے ضلع شیوچینکیوسکی میں دھماکوں کی اطلاع دی۔

کیف؍لندن،15دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوکرینی عہدہ داروں نے کہا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایرانی ساختہ ڈرونز کے روسی حملے میں انتظامیہ کی دو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔روس نے یوکرین کے دارالحکومت پر اپنی نوعیت کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک میں، بدھ کو شاہد کے نام سے موسوم 13 ایرانی ڈرونز سے حملہ کیا۔شہر کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے ضلع شیوچینکیوسکی میں دھماکوں کی اطلاع دی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ ی

وکرین کی فوج نے کہا کہ اس کے فضائی دفاع نے13 شاہد ڈرونز کو مار گرائے گئے، جو اسی قسم کے بم بردار ڈرونز ہیں جنہیں روس نے یوکرین کے متعدد شہروں پر بڑے پیمانے پر حملوں میں اہداف کے خلاف استعمال کیا ہے۔یورپی یونین نے اس ہفتے ایران کے خلاف ایسیڈرون تیار کرنے اور سپلائی کرنے میں اس کے کردار کی وجہ سینئی پابندیاں عائد کی ہیں جنہیں روس یوکرین میں اپنی جنگ میں استعمال کر رہا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین اور روس نے قیدیوں کا تبادلہ کیا جس میں 64 یوکرینی فوجی شامل تھے جو اب واپس آرہے ہیں۔اینڈری یرمک نیاپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ہم اس تبادلے میں ایک امریکی شہری، سویدی مورکیزی کو بھی آذاد کروا سکے ہیں جنہوں نے ہمارے لوگوں کی مدد کی تھی۔نیویارک ٹائمز اور دی واشنگٹن پوسٹ نے جولائی میں رپورٹ کیا تھا کہ مرکیزی امریکی فضائیہ کے سابق فوجی ہیں جو چار سال قبل یوکرین چلے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button