بین الاقوامی خبریں

روس نے اُس مسجد پر بمباری کی جس میں 80 افراد پناہ لیے ہوئے تھے: یوکرین

کیف، 12مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوکرینی حکومت کاکہنا ہے کہ روسی فورسز نے ماریوپول شہر میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا ہے، جس میں 80 عام شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔ہفتے کے روز یوکرینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماریوپول شہر کی معروف سلطان سلیمان مسجد پر روسی فورسز نے شیلنگ کی۔

بتایا گیا ہے کہ اس مسجد میں ترک شہریوں سمیت 80 افراد بہ شمول بچے پناہ لیے ہوئے تھے۔ فی الحال اس شیلنگ کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔

 روسی فوجیوں نے جنوبی یوکرین میں شہرکے مئیرکواغوا کرلیا

 یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں واقع شہرکے مئیرکواغواکرلیا ہے۔ یوکرین کی پارلیمنٹ کے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 روسی فوجیوں کے گروپ نے ملیتوپول شہرکے مئیرکواغوا کرلیا ہے کیونکہ انہوں نے دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکارکردیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مئیرکوشہرکے کرائسزز سینٹرسے اس وقت اغواکیا گیا جب ہواپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔یوکرین کے صدرنے مئیرکے اغوا کودشمن کی کمزوری اورناکامی قراردیتے ہوئے مئیرکوبہادراوریوکرین کی حفاظت کرنے والا قراردیا۔یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ حملہ آورروسی فوجیوں کی جانب سے مئیرکا اغواعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

یوکرین میں ہلاک شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button