بین الاقوامی خبریں

روس نے گوگل اور میٹا پر جرمانے عائد کر دیئے

ماسکو، 25دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روسی دارالحکومت کی ایک عدالت نے گوگل پر ایک سو ملین ڈالر اور فیس بک کی ملکیت والی کمپنی میٹا پر ستائیس ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تگانسکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ گوگل سے متعدد مرتبہ ممنوعہ مواد ہٹانے کے لیے کہا گیا ،تاہم اس کمپنی نے ایسا نہ کیا۔ گوگل کمپنی نے فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اور کہا گیا ہے کہ قانونی دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 روسی عدالت نے میٹا کے خلاف بھی ممنوعہ مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔ روسی حکومت ان دنوں ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button