
بین الاقوامی خبریںدلچسپ خبریںسرورق
روس : 6 ہزار فٹ بلندی سے دونوں خواتین سمیت نیچے گرا جھولا،ویڈیو ہوا وائرل
ماسکو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین ایک پہاڑی جھولے سے نیچے گر جاتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ #روس کے علاقے #داغستان کی وادی سولاک میں پیش آیا جہاں خواتین چھ ہزار فٹ کی بلندی پر جھولا جھول رہی تھیں کہ پول سے ٹکرانے کے باعث یہ ٹوٹ گیا اور دونوں خواتین نیچے جا گریں۔
ایک روسی اخبار کا کہنا ہے کہ جھولا زیادہ بلندی پر نہیں تھا جس کی وجہ سے دونوں خواتین #جھولے سے نیچے بنے #لکڑی کے تختے پر گریں اور معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ حادثے میں دونوں #خواتین کو معمولی #جسمانی چوٹیں آئی ہیں تاہم اس واقعے کا ان پر بہت گہرا نفسیاتی اثر پڑا ہے۔# پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Such a terrible swing pic.twitter.com/L9gDmxf43s
— anjum tariq (@anjumtariq6) July 14, 2021



