بین الاقوامی خبریں

امریکہ کے نکلتے ہی افغانستان میں خانہ جنگی ہو گی: روس

ماسکو،24؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) #روسی وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ #امریکا کے انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی ہو گی۔یہ بات روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق #ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔امریکا کا #افغانستان سے افواج واپس نکالنے کا اعلان سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اس صورتِ حال پر توجہ دیں۔ روسی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم ضروری سیکورٹی اقدامات کرے گی۔سرگئی شوئیگو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ایس ٹی او کے رکن ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button