بین الاقوامی خبریں

روس میں زیر حراست اپوزیشن رہنما ناوالنی کی کئی تنظیموں پر پابندی

ماسکو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روسی محکمہ انصاف نے زیر حراست اپوزیشن رہنما اور صدر پوٹن کے بڑے ناقد آلیکسی ناوالنی کی قائم کردہ کئی تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے۔ ماسکو کی ایک عدالت نے تقریبا بارہ گھنٹے تک سماعت کے بعد اعلان کیا کہ جن تنظیموں کو انتہا پسند قرار دے کر ان پر پابندی لگا دی گئی ہے،

ان میں ناوالنی کی قائم کردہ اینٹی کرپشن فاؤنڈیشن ایف بی کے اور اپوزیشن کی کئی علاقائی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ فیصلے کے فوری بعد ناوالنی کے وکلاء نے اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ناوالنی کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ کریملن کے مخالف اس رہنما کی گرفتاری اور ان کی قائم کردہ تنظیموں پر لگائی گئی پابندی سیاسی محرکات کا نتیجہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button