بین الاقوامی خبریں

طالبان نمائندو ں سے مذاکرات میں روس کا افغانستان کی فنڈنگ جاری رکھنے کا اعلان

فغان طالبان کے نمائندے علاقائی خطرات کے موضوع پر روس کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے لیے روس کے شہر کازان میں ہیں۔

ماسکو، 30ستمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) افغان طالبان کے نمائندے علاقائی خطرات کے موضوع پر روس کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے لیے روس کے شہر کازان میں ہیں۔ روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے کہا ہے کہ جمعے کو ہونے والے مذاکرات میں افغانستان کے لیے کریملن کے سفیر ضمیر کابولوف نے شرکت کی۔ ماسکو خود اپنی جانب سے اور اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے کے توسط سے افغانستان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔یہ بات جمعے کے روز روسی عہدے داروں نے علاقائی خطرات کے موضوع پر طالبان کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی کے موقع پر کی۔

روس کے شہر کازان میں یہ مذاکرات ایسے تناظر میں ہوئے جب ماسکو یوکرین سیجنگ لڑنے کے باوجود، وسطی ایشیا میں اپنا اثر و رسوخ بر قرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات علاقائی خطرات اور افغانستان میں سب کی نمائندگی پر مبنی حکومت کی تشکیل پر مرکوز رہے۔افغانستان کے لیے صدر ولادی میر پوٹن کے خصوصی نمائندے ضمیر کابولوف نے اس میٹنگ میں شرکت کی اور کہا کہ روس اپنی طرف سے اور عالمی ادارہ خوراک کے توسط سے افغانستان کی مدد جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔مذاکرات میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی جانب سے ایک خط پڑھ کر سنایا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ افغانستان میں مغربی ملک مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں اور انہیں ملک کی تعمیر نو کی بنیادی زمہ داری اٹھانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button