سرورققومی خبریں

نیپال کے ہوٹل میں سچن -سیما کے رومانس اور ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان سے بھاگ کر اپنے چار بچوں کے ساتھ ہندوستان آئی سیمانامی خاتون کا اس کے بوائے فرینڈ سچن کے ساتھ رومانٹک ویڈیو وائرل ہورہا ہے

نئی دہلی،12جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مبینہ طور پر پاکستان سے بھاگ کر اپنے چار بچوں کے ساتھ ہندوستان آئی سیمانامی خاتون کا اس کے بوائے فرینڈ سچن کے ساتھ رومانٹک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ سیما اور سچن کے معاشقہ کی کہانی ہندوستان میں میڈیا کے ذریعہ گھر گھر تک پہنچائی جا رہی ہے ۔ پب جی پر پیار، پھر ساتھ مرنے جینے کی قسمیں کھاکر دونوں نے سبھی بندشیں توڑ ڈالی ہیں۔ نیز یہ جوڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی کافی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔سیما حیدر اور سچن سوشل میدیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر seemasachin1020 کے نام سے دستیاب ہیں۔ ان کے پیار کی بحث گرمانے کے بعد سے ان کا انسٹاگرام اکاونٹ بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورس کی تعداد بے تحاشا بڑھ گئی ہے، خیال رہے کہ ان کے فالوورز میں ایک مخصوص طبقہ کے لوگ شامل ہیں۔

فی الحال ان کے انسٹاگرام پر 5000 سے زیادہ فالوورس ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر یہ جوڑا اپنے رومانس اور ہندی فلموں کے گانوں پر ڈانس کا ویڈیو اپ لوڈ کررہا ہے۔ فی الحال سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ نیپال میں مارچ کے ماہ میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس وائرل ویڈیو کے بارے میں سیما نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ویڈیو ہم نے مارچ میں نیپال میں ریکارڈ کیا تھا۔ویڈیو میں دونوں کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ ایسا ہم نے اس لئے کیا تھا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا ہم دوبارہ ملیں گے یا نہیں۔ ہم نے دوبارہ نہ ملنے کی صورت میں اسی ویڈیو کے سہارے زندگی گزارنے کیلئے اس کو ریکارڈ کیا تھا۔ مارچ میں سیما حیدر نیپال میں سچن سے ملنے کے بعد پاکستان لوٹ گئی تھی۔پھر وہ مئی میں لوٹ کر نیپال کے راستے میں ہندوستان پہنچی۔ اس کے بعد سیما حیدر سچن کے نام کا سندور لگا کر میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنے لگے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sathi Meenu (@seemasachin1020)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sathi Meenu (@seemasachin1020)

متعلقہ خبریں

Back to top button