قومی خبریں

جے این یو کے باہر زعفرانی جھنڈا لگایا گیا،لکھا’بھگواجے این یو‘

نئی دہلی15اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)میں گوشت پرتنازعہ کھڑاکرنے کے بعداب یونیورسیٹی کے باہر زعفرانی جھنڈے اور کئی پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ جس پر ’بھگواجے این یو‘لکھاہواہے۔ یہ جھنڈے اور پوسٹر جے این یو کے باہر اور مین گیٹ کے قریب سڑک پر لگائے گئے ہیں۔

حال ہی میں جے این یو میں رام نومی کے دن بائیں بازو کی طلبہ تنظیم اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے درمیان تشدد ہوا تھا۔ جس میں کئی طلباء زخمی ہوئے۔ اس تشدد کے بعد آج جے این یو کے باہر یہ پوسٹر اور جھنڈے لگائے گئے ہیں۔

اس معاملے پر ہندو سینا کے نائب صدر سرجیت یادو کا بیان بھی آیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جے این یومیں مخالفین نے بھگوا کی توہین کی ہے۔ یہ لوگ سدھر جائیں۔ زعفران کو اپنانے کی کوشش نہ کریں۔ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں۔ ہر مذہب اور سوچ کا احترام کریں۔ جس طرح زعفرانی رنگ کی توہین کی جا رہی ہے۔ ہندو سینا اسے برداشت نہیں کرے گی۔

اس واقعہ پر جنوبی مغربی دہلی کے ڈی سی پی نے کہاہے کہ آج صبح معلوم ہوا ہے کہ جے این یو کے قریب سڑک اور آس پاس کے علاقوں میں کچھ جھنڈے اور بینر لگائے گئے ہیں۔ حالیہ واقعات کے پیش نظر ان کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا اور مناسب قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button