قومی خبریں

سوشیل کمار کے قریبی گرو کرائم برانچ کی گرفت میں ، ہنوز 12 افراد گرفتار

نئی دہلی ، 27جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چھترسال #اسٹیڈیم میں ساگر دھنکر(#Sagar Dhankhar) کے قتل کے معاملہ کی تحقیقات کرنے والی کرائم برانچ (Crime Branch) نے اتوار کے روز ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم گورو جونیئر پہلوان ہے اور وہ باپ رولہ نامی گاؤں کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ چھترسال اسٹیڈیم میں ساگر کے ساتھ حملہ کے واقعے کے دوران بھی #سوشیل کمار  (#wrestler Sushil Kumar)کے ساتھ تھا۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ سوشیل کا بہت قریبی ہے۔#کرائم برانچ اب ساگر کے قتل کیس میں گرفتار اس جونیئر #پہلوان گورو کے ریمانڈ کا انتظار کر رہی ہے۔ در حقیقت گورو سے پوچھ گچھ کے دوران واقعے سے متعلق بہت سی مزید معلومات کے اجاگر ہونے کی امید ہے۔خیال رہے کہ اس واقعہ کے بعد سے گورو مفرور تھا، پولیس سے بچنے کے لئے اس نے اپنا موبائل فون بھی بند کرلیا تھا،

اس کی تلاش میں مصروف پولیس اس کے ساتھیوں کے ذریعہ کئے گئے فون کال ڈیٹیل ریکارڈ کے ذریعہ اس کے قریبی نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اس پر نگاہ رکھے ہوئے تھی، ادھر اتوار کے روز جب پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ اپنے گھر آنے والا ہے ، تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ اس ملزم کے بارے میں گرفتار اولمپین سوشیل کمار اور اس کے ساتھیوں سے تفتیش کے دوران موصولہ اطلاع کی بنیاد پر اسے گرفتارکیا گیا ہے۔اس معاملے میں اب تک مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button