قومی خبریں

ساگر دھنکھڑ قتل کیس: سونو ملک نے کھولے سشیل کمار کے کئی راز، بتایا کیاہواتھا اس رات؟

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پہلوان ساگر ڈھنکھر قتل کیس کے ملزم اولمپک میڈلسٹ فاتح سشیل پہلوان نے چھترسال اسٹیڈیم میں 4-5 مئی کی رات ساگر کے ساتھی سونو ملک عرف سونی محل پر بھی حملہ کیاتھا، سونو بھی شدید زخمی ہوا۔ چھترسال اسٹیڈیم میں 4-5 مئی کی رات کس طرح ایک خونی کھیل کھیلا گیا۔

کس طرح پہلوان سشیل کمار نے مجرمانہ فطرت دکھا کر یہ سارا معاملہ انجام دیا۔ پہلی بار خود اس کیس کا شکار سونو محل نے بتایا کہ اس رات کیسے اس پر اور ساگر پر حملہ کیا گیا۔ہم (ساگر اور سونو محل) ماڈل ٹاؤن کے ایم بلاک میں ایک فلیٹ میں بیٹھے تھے،ہم (پینا) گاؤں سونی پت سے آئے تھے، ہم 10 بجکر 10 منٹ پر فلیٹ میں آئے تھے، قریب11بجے 30-35 افراد ہمارے فلیٹ پر آئے۔

انہوں نے ہم پر پستول لگایا اور کہا کہ پہلوان نیچے بلا رہا ہے۔ زبردستی ہمیں نیچے لایا اور ہمیں ہونڈا سٹی کار میں بٹھایا، ہمارے سامنے اس نے شالیمار باغ سے ساگر کے دو دوستوں امیت اور رویندر کو بھی اٹھایا تھا اور ان کے ساتھ ہمارے فلیٹ میں آیا تھا۔ جب ہم نیچے آئے تو سشیل پہلوان ہونڈا سٹی کار میں بیٹھے تھے،

ہمیں زبردستی گاڑی میں بٹھایا گیا اور پھر یہ لوگ ہمیں چھترسال اسٹیڈیم لے گئے،ہم نے راستے میں پوچھا کہ کیا ہوا؟ تو سشیل پہلوان صرف ایک ہی بات کہہ رہے تھے کہ میں تمہیں بدمعاش بناتا ہوں اور پتہ چل جائے گا کہ یہاں بدمعاش کون ہے؟ ہمیں اسٹیڈیم لے جانے کے بعد بات نہیں کی گئی۔ وہاں 30 سے 35 تھے۔ اس کے بعد ہمیں نیچے اتارا گیا اور بیس بال بیٹوں اور سلاخوں سے ہمیں مارنا شروع کردیا، وہ تقریبا ڈیڑھ دو گھنٹے تک مارتے رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button