بین ریاستی خبریں

سیف !آپ 5 دن میں اتنے فٹ کیسے ہوگئے،سنجے نروپم کا سوال

سیف علی خان کے صحیح طریقے سے چلنے کو لے کر کئی سوال اٹھائے

ممبئی ،22جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو منگل کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔جن پر 16 جنوری کو اداکار پر ان کے باندرہ کے گھر پر ایک شخص نے حملہ کیا تھا، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم منگل کو انہیں 6 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اداکار کی اہلیہ کرینہ کپور خان اور بیٹی سارہ انہیں لینے اسپتال پہنچی تھیں۔اس دوران اداکار سفید شرٹ اور نیلی جینز پہن کر اسپتال سے باہر آئے۔ انہوں نے سیاہ چشمہ پہن رکھا تھا اور اس کے ہاتھ پر پٹی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی گردن پر پٹی بھی بنی ہوئی تھی۔۔

اب شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے سیف علی خان کے صحیح طریقے سے چلنے کو لے کر کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اداکار صرف 5 دن میں اتنے فٹ کیسے ہو گئے؟شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر اداکار کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی اور لکھا کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ چاقو سیف علی خان کی پیٹھ کے اندر 2.5 انچ تک گھس گیا ہے۔ شاید وہ اندر ہی پھنس گیا تھا۔ آپریشن 6 گھنٹے مسلسل جاری رہا۔

یہ سب کچھ 16 جنوری کو ہوا، آج 21 جنوری ہے۔ اسپتال چھوڑنے کے بعد ٹھیک ہے تو؟ صرف 5 دن میں؟ کمال ہے۔ خیا ل رہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق اداکار سیف علی خان کی طبیعت ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہے اور انہیں صحت یاب ہونے کے لیے آرام کی ضرورت ہے۔

اداکار پر اس حملے کے بعد ان کے گھر کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔سیف پر محمد شریف الاسلام شہزاد نے حملہ کیا تھا، جس کی شناخت پولیس نے بنگلہ دیشی شہری کے طور پر کی ہے جو ہندوستان میں بغیر کسی جائز دستاویزات کے مقیم ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ اسے اتوار کو باندرہ کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کو پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button