ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)باکسر نکہت زرین، جنہوں نے مئی 2022 میں خواتین کی عالمی چیمپئن شپ میں 52 کلوگرام کیٹیگری میں ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، اکثر سپر اسٹار سلمان خان کے لیے اپنی تعریف کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں ۔ اس سے پہلے اپنے انٹرویوز میں زرین نے اظہار کیا کہ سلمان سے ملنا ان کا خواب تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے خاتون باکسر نکہت زرین کا خواب پورا کر دیا۔نکہت زرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں وہ اداکار کے ساتھ ان کے مشہور گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔ اس جوڑی نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم لو سے اپنا گانا ساتھیہ یہ تم نے کیا کیا دوبارہ بنایا۔ باکسر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے کہ آخر میرا انتظار ختم ہوا اور خواب پورا ہو گیا۔
نکہت زرین کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے ان کو سلمان خان سے ملنے پر مبارک باد دی اور اداکار کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ نکہت زرین نے ویمنز باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، اس موقع پر بھی سلمان خان نے انہیں مبارکباد دی تھی۔
Finallyyyyy intezar khatam hua❤️@BeingSalmanKhan #fanmoment#dreamcometrue#salmankhan pic.twitter.com/pMTLDqoOno
— Nikhat Zareen (@nikhat_zareen) November 8, 2022



