فلمی دنیاقومی خبریں

اداکار سلمان خان اور ان کی بہن الویرا کو مبینہ جعلسازی کیس میں چنڈی گڑھ پولیس نے بھیجاسمن

چنڈی گڑھ، 8 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چنڈی گڑھ پولیس نے بالی ووڈ #اداکار #سلمان خان اور ان کی بہن الویرا خان کو جعلسازی کے ایک مبینہ کیس میں جمعرات کو سمن بھیجا ہے۔ساتھ ہی اس سے وابستہ سات دیگر افراد کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ چنڈی گڑھ کے ایس پی کیتن بنسل نے کہاکہ انہیں 13 جولائی تک جواب دینے کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر اس میں کوئی مجرم ہے تو کارروائی کی جائے گی۔

سلمان خان اور دیگر کو بھیجے گئے #پولیس #نوٹس پر تاجر ارون گپتا نے کہاکہ ’بیئنگ ہیومن‘ کے دو ملازمین نے مجھ سے فرنچائز کھولنے کو کہا، ہم اس پر راضی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 2 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے ہم پر دباؤ شروع کیا کہ سلمان #خان شو روم کے افتتاح کے موقع پر آئیں گے۔

ارون گپتا نے مزید کہا کہ شوروم کھلنے کے بعد ہمیں کوئی جگہ نہیں ملی۔ انہوں نے ہم سے سلمان خان سے ملنے اور مبارکباد دینے کو کہا، میں ان سے ملا اور انہوں نے ہم سے وعدہ کیا، اب ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی مجھے کچھ نہیں ملا۔ سلمان خان نے میرے خطوط کا جواب تک نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button