بین الاقوامی خبریں

سام سانگ کے وارث لی جے یونگ 5 ماہ بعد جیل سے رہا

نیویارک ،13؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز اور الیکٹرانکس بنانے والی معروف کمپنی سام سانگ کے وارث لی جے یونگ 207 دن بعد جیل سے باہر آگئے۔ لی جے یونگ کو رواں سال جنوری میں رشوت لینے اور غبن کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ لی جے یونگ کو پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔

#سامسونگ #کمپنی کے وارث پر الزام تھا کہ انھوں نے جنوبی کوریا کہ صدر پارک گن کی دوست اور کرپشن سکینڈل کی مرکزی کردار چوئی سن سِل کی تنظیموں کو 31 لاکھ ڈالر کے عطیات دیے تھے۔ لی یونگ نے ایک متنازع کاروباری فیصلے کی سیاسی حمایت کے عوض یہ عطیات دیے تھے۔ سام سانگ کے #چیئرمین لی جے یونگ نے رہائی کے بعد میڈیا کے لیے جاری بیان میں اہل وطن سے معافی مانگی ہے اور آئندہ ایسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button