
تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد کے قریب ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔یہ واقعہ ظہیر آباد شہر کے مضافات میں دیدیگی گاؤں کے ایک ویران علاقے میں پیش آیا۔جبکہ عصمت دری کا واقعہ دیر سے منظر عام پر آیا۔
ایک 24 سالہ شادی شدہ خاتون کو نامعلوم افراد ایک آٹو رکشہ میں سوار کرکے ظہیر آباد لے آئے تھے۔ خاتون کی شناخت سکندرآباد کے قریبی علاقے کی رہائشی کے طور پر کی گئی ہےمعلومات کے مطابق جمعہ کی رات کوکٹ پلی کی کے پی ایچ بی کالونی سے ایک شادی شدہ خاتون کو آٹو رکشہ میں لایا گیا اور ظہیر آباد میں اس کے ساتھ عصمت دری کی گئی۔
ملزمین نے اس کی عصمت دری کرنے کے بعد اسے وہیں چھوڑ دیا ۔ ہفتہ کی صبح ایک مقامی شخص نے خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں پڑا دیکھا اور ظہیرآباد پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ خاتون اپنے دو بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے جب کے اس کا شوہردو سال پہلے چھوڑ چکا ہے۔ زیادتی کرنے والے تاحال فرار ہیں جبکہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ظہیرآباد کے ڈی ایس پی راگھو نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کے ملزمین نے متاثرہ کو کچھ نشہ آور گولیاں دی تھی،متاثرہ کو طبی معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



