قومی خبریں

کانگریس صدر ملکا ارجن کھرگے کو سنگرور کورٹ کا نوٹس

راہل کے بعد اب کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے بھی بجرنگ دل کو ملک دشمن طاقتیں کہنے پر اسی طرح کے ہتک عزت کے مقدمے میں الجھادیئے گئے ہیں

نئی دہلی، 15مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مودی ہی سب چوروں کی کنیت کیوں ہے؟‘‘ اس بیان سے متعلق ہتک عزت کے معاملے میں راہل گاندھی لوک سبھا کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔راہل کے بعد اب کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے بھی بجرنگ دل کو ملک دشمن طاقتیں کہنے پر اسی طرح کے ہتک عزت کے مقدمے میں الجھادیئے گئے ہیں۔ پنجاب کی سنگرور عدالت نے انہیں 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے مقدمے میں پیر کو سمن جاری کیا ہے۔سنگرور سول جج (سینئر ڈویژن) رمندیپ کور کی عدالت نے کھرگے کو 10 جولائی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

کھرگے پر یہ کارروائی ہندو سلامتی کونسل اور بجرنگ دل ہند کے بانی ہتیش بھردواج کی عرضی کے بعد ہوئی ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں ہتیش بھردواج نے کہا کہ ملکارجن کھرگے نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران بجرنگ دل کا موازنہ ملک دشمن طاقتوں سے کیا تھا۔ ہتیش کے مطابق، کھرگے نے کہا تھا کہ جب بھی کانگریس کی حکومت آتی ہے، بجرنگ دل اور اس جیسی دیگر ملک دشمن تنظیمیں سماج میں نفرت پھیلاتی ہیں۔بھردواج نے کہا، ‘جب میں نے دیکھا کہ منشور کے صفحہ نمبر 10 پر کانگریس نے بجرنگ دل کا موازنہ ملک مخالف تنظیموں سے کیا اور وعدہ کیا کہ اگر وہ الیکشن جیتتی ہے تو اس پر پابندی لگا دے گی۔ اس کے بعد میں نے عدالت سے رجوع کیا۔کرناٹک اسمبلی انتخابات سے 7 دن پہلے 2 مئی کو کانگریس پارٹی نے اپنا منشور جاری کیا۔ اس میں پی ایف آئی اور بجرنگ دل جیسی تنظیموں پر پابندی لگانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ کانگریس کے وعدے کو لے کر بجرنگ دل نے ملک بھر میں مظاہرہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button