اسپورٹسسرورق

ثانیہ مرزا کی ’دی مرزا ملک شو‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل

دبئی ، 23نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے آنے والے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے سیٹ سے نئی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اُن کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔مداحوں میں اپنے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے بہت زیادہ مقبول ثانیہ مرزا نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو اپنی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹس پر تصاویر شیئر کی ہیں جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ٹینس اسٹار کی تصاویر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ہی دیر میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے،جبکہ ٹوئٹر پر بھی سیکڑوں اکاؤنٹ سے تصاویر کو لائک کیا جارہا ہے۔اس تصویر میں ثانیہ مرزا کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ مغرب سے زیادہ مشرقی لباس میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے، 2021 کے دسمبر میں اس شو کا پوسٹر جبکہ 2022 کی مارچ میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

 

متعلقہ خبریں

Back to top button