
اوستراوا اوپن میں چین کی ژانگ کے ساتھ ڈبلز چمپئن
نئی دہلی ،27؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اس سیزن کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ثانیہ نے اس سیزن میں اوستراوا اوپن میں ویمنز ڈبلز فائنل جیت کر اپنا کھاتہ کھولا۔ ثانیہ نے یہ خطاب اپنے چینی ساتھی شوئی ژانگ کے ساتھ جیتا۔ ٹورنامنٹ میں ثانیہ اور جانگ کی دوسری نمبر کی جوڑی نے ایک گھنٹے اور چار منٹ تک جاری میچ میں تیسری سیڈ امریکی جوڑی کرسچن اور نیوزی لینڈ کی روٹلف کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
ثانیہ نے اس سیزن میں دوسری بار کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ثانیہ امریکہ میں اپنی ساتھی کرسٹینا میکالے کے ساتھ ڈبلیو ٹی اے 250 کلیولینڈ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
ثانیہ اور ان کی ساتھی کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔34 سالہ ثانیہ مرزا نے 20 ماہ بعد ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا ہے۔ انہوں نے آخری بار جنوری 2020 میں ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا تھا۔
اتوار کو اوستراوا اوپن میں فتح کے ساتھ ثانیہ کا ڈبلز ٹائٹل کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔ ثانیہ اور ژانگ نے اوستراوا اوپن کے سیمی فائنل میں جاپان کی چوتھی سیڈ والی جوڑی اری ہوزومی اور ماکوٹو نینومیا کو شکست دی۔



