
میرے ممی پاپا ایک ساتھ خوش نہیں تھے۔سارہ علی خان
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مجھے نہیں لگتا کہ میرے ماں پاپ ایک دوسرے کے ساتھ خوش تھے اس لیے اُس وقت علیحدہ ہونے کا ان کا فیصلہ بالکل درست تھا ۔اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ماں امرتا سنگھ اور پاپا سیف علی خان کی 2004 میں ہونے والی علیحدگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہ کر خوش نہیں ہیں تو علیحدگی زیادہ بہتر ہے اس طرح آپ اپنی اپنی دنیا میں خوش رہ سکتے ہیں۔
ٹی وی شو ‘فیٹ اپ ود دی اسٹار’ سیزن تھری کی نئی قسط میں سارہ نے اپنے والدین کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ امرتا اور سیف نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو کر بہتر زندگی گذاری ہے حالانکہ وہ اور ان کا بھائی ابراھیم اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں لیکن ان کے پاپا سیف ہمیشہ ان سے ایک فون کال کی دوری پر تھے اور انھوں نے باپ ہونے کے اپنے تمام فرائض انجام دیے ہیں۔
سارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ممی کے ساتھ رہتی تھیں لیکن انکے پاپا ہمیشہ ان سے ملتے تھے۔ان کا کہنا تھا ’ویسے بھی دوریاں محبت کو بڑھا دیتی ہیں۔‘سارہ اکثر اپنے پاپا سیف اور بھائی ابراھیم، تیمور، اور جیہ کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئیر کرتی رہتی ہیں اور اپنے پاپا کی بیگم کرینہ کے ساتھ ان کے تعلقات بھی اچھے ہیں۔ سارہ آج کل اکشے کمار کے ساتھ فلم اترنگی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
سارہ نے اب تک کئی کامیاب فلمیں دی ہیں۔ سارہ علی خان نے والد سیف علی خان کی سالگرہ کے موقع پر کچھ خوبصورت تصاویر جاری کی ہیں۔سارہ علی خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں انہیں #سیف علی خان، کرینہ کپور اور چھوٹے بھائی جہانگیر علی خان کے ہمراہ والد کی سالگرہ مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کے لیے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ابا، آپ میرے سپر #ہیرو، بہترین #دوست، مجھ سے بات ، ساتھ سفر کرنے والے اور سب سے زیادہ مجھے سپورٹ کرنے والے ہیں، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔ #سیف علی خان کی سالگرہ کے موقع پر #کرینہ کپور نے بھی پہلی مرتبہ پوری #فیملی کی #تصویر #شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram



