طالب علم کے اسکول میں بند ہوجانے کی ویڈیو وائرل، پرنسپل سمیت دو عملہ معطل
سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ میں ایک چھوٹے طالب علم کے اسکول میں بند ہوجانے کی ویڈیو نے ہلا کر رکھ دیا
ریاض،6اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ میں ایک چھوٹے طالب علم کے اسکول میں بند ہوجانے کی ویڈیو نے ہلا کر رکھ دیا۔ الاحسا میں واقع اس اسکول میں سرکاری اوقات کے ختم ہونے کے بعد اسکول کو بند کردیا گیا تاہم ایک بچہ کلاس روم میں رہ گیا۔ واقعہ کے سامنے آنے پر اسکول کے پرنسپل سمیت 2 عہدیداروں کو برطرف کردیا گیا۔فوری طور پر الاحساء میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل حمد العیسیٰ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ المامون مڈل سکول کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی ذمہ داری ختم کرنے کے دو فیصلے جاری کردئیے۔اس سے قبل اسکول کی دوسری منزل کے ایک کلاس روم کی کھڑکی سے طالب علم کی پکار کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا تھا۔
🎥 #فيديو | #تعليم_الأحساء يحقق في وجود طالب داخل مدرسة خارج وقت الدوام @MOE_EEH#عكاظ #عاجل #ان_تكون_اولا https://t.co/G6AC7RmIFd pic.twitter.com/ojvLAPSUnD
— عكاظ (@OKAZ_online) April 3, 2023
معلوم ہوا کہا سکول کے اوقات ختم ہونے کے بعد طالب علم ا سکول کے اندر ہی قید ہوکر رہ گیا تھا۔الاحساء میں محکمہ تعلیم نے اعلان کیا کہ اس نے انتظامیہ سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الھفوف شہر کے ایک ا سکول میں ایک طالب علم اسکول کی کھڑکی سے باہر جھانک رہا ہے۔



