
سعودی عرب: کم سن لڑکوں کے ساتھ بدفعلی اور قتل کے مجرم کا سر قلم
سعودی عرب میں ہفتے کے روز دو مجرموں کے کم سن لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کے واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں سر قلم کردیئے گئے ہیں۔
ریاض،5مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی عرب میں ہفتے کے روز دو مجرموں کے کم سن لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کے واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں سر قلم کردیئے گئے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ساحلی شہر جدہ میں کم سن لڑکوں کو اغوا کرنے اور اوران سے جنسی زیادتی کے جرم میں ملوث ایک شخص تہ تیغ کیا گیا ہے۔سعودی شہری عمر بن عبداللہ بن عبیداللہ البرکاتی کو نابالغ لڑکوں کو لالچ دے کراغوا کرنے،ان کے ساتھ جنسی زیادتی اور انھیں نقصان پہنچانے کے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوجداری عدالت نے مجرم کوسزائے موت سنائی تھی اور اس فیصلے کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی تھی۔اس کے بعد عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کے لیے ایک شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔
جدہ ہی میں ایک اور سعودی شہری کو قتل سمیت متعدد جرائم میں ملوث مجرم کو تہہ تیغ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق محمدبن عبد الرزق بن سعد فیضی کو ڈیوٹی کے دوران میں ایک سکیورٹی افسر کے قتل اور سکیورٹی گشت پر فائرنگ کرنے کا مجرم قراردیا گیا تھا۔ فیضی کوجان بوجھ کر تیل کی ایک تنصیب کو آگ لگانے،حملہ آور ہونے اورسکیورٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے مقصد سے ہتھیار خریدنے اور رکھنے کا بھی قصوروار پایا گیا تھا۔وزارت نے بتایا ہے کہ مجرم فیضی نے دہشت گرد حملوں کی حمایت میں تکفیری سوچ اختیارکی تھی۔



