
سعودی عرب: اسکولوں میں موسیقی سکھانے کیلئے پہلا دو سالہ ڈپلوما کورس متعارف
سعودی عرب : سینما گھرکھلنے کے بعد سینما کی آمدنی 3 ارب ریال سے متجاوز
الریاض ،5ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی عرب میں اسکولوں میں بچوں کو موسیقی سکھانے کے لیے اساتذہ کی اہلیت کی خاطر دو سالہ ڈپلوما کورس متعارف کرایا گیا ہے۔ڈپلوما کورس کا آغاز رواں ماہ ستمبر میں ہوگا۔ریاض میں ہاؤس آف میوزک ہائر انسٹی ٹیوٹ نے وزارت ثقافت سے منظور شدہ پہلا میوزک ڈپلومہ شروع کیا ہے، جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا موسیقی لرننگ کورس ہے۔یہ تعلیم اور موسیقی کی کارکردگی کے ٹریکس کے ذریعے تعلیم کے میدان میں ایک معیاری پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے اور نئی نسل کے مستقبل کی امنگوں کے مطابق اقدام ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر معتز الشبانہ نے پیر کے روز انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ کوارٹر میں وزارت ثقافت برائے قومی شراکت داری اور ترقی کے انڈر سیکرٹری نیہا قطان، صحافیوں، موسیقاروں اور دیگر افراد کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈپلومہ پروگرام ستمبر کے مہینے میں شروع ہوگا، یہ دو سالہ کورس ہے۔ یہ پروگرام موسیقی کی ثقافت کو ایک آفاقی زبان کے طور پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دیگر ثقافتوں کے ساتھ رابطے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ پروگرام میں دو ٹریک شامل ہیں۔ پہلا موسیقی کی تعلیم اوردوسرا موسیقی کی کارکردگی ہے۔
سعودی عرب : سینما گھرکھلنے کے بعد سینما کی آمدنی 3 ارب ریال سے متجاوز
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے آڈیو ویژوئل میڈیا نے سنیما سیکٹر کی تحقیقات کا انکشاف کیا ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں سینما گھر کھلنے کے بعد سے 51 ملین ٹکٹ فروخت ہوئے اور مملکت کو سینما سے حاصل ہونے والی آمد 3 ارب ریال سے تجاوز کر گئی۔مملکت میں ڈسپلے اسکرینوں کی تعداد 620 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مملکت میں سینما گھروں کی تعداد 69 سے تجاوز کر گئی۔سینما گھروں کی نشستوں کی 64,000 سے زیادہ ہے۔ سعودی عرب کے 20 سے زیادہ شہروں میں 7 سے زیادہ سینما آپریٹرزکام کررہے ہیں۔آڈئو وژول اتھارٹی نے بتایا کہ دکھائی جانے والی سعودی فلموں کی تعداد سے تجاوز کر گئی، جب کہ باکس آفس پر ٹاپ گن: ماورک سب سے دیکھی گئی فلم قرار دی جاتی ہے۔ اس فلم کی بارہ لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور 84 ملین ریال سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں نام نہاد 2030وژن کی آڑ پر جو ا صلاحات لائی گئی ہیں ، وہ تمام اصلاحات99فیصدی فحاشی اور عریانیت اور دین بیزاری پر مبنی ہے۔ اس سے سعودی سمیت اسلامی ممالک کی خدشات کی لہر ہے ۔



