بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودی عرب: تین ماہ مزدوروں کی کھلی دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

یہ فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کام کرنے والوں کی حفاظت اور صحت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر کیا گیا ہے

ریاض،15جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سعودی عرب میں جمعرات سے شروع ہونے والے شدید گرمی کے موسم میں مزدوروں پر دن کے اڑھائی گھنٹے تک سورج کے نیچے کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی The National Council for Occupational Safety and Health کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر شیئر کیے گئے فیصلے کے مطابق 15 جون سے اور 15 ستمبر تک کارکنوں پر دوپہر ساڑھے 12 سے لے کر سہ پہر 3 بجے تک کام کرنے پر پابندی ہے۔ یہ فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کام کرنے والوں کی حفاظت اور صحت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر کیا گیا ہے۔وزارت نے کاروباری مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ کام کے اوقات میں اس انداز میں ترمیم کریں جو ان کے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ فیصلے کی خلاف ورزیوں کی اطلاع یونیفائیڈ نمبر 19911 کے ذریعے یا وزارت کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button