سعودیہ کی 110 سالہ خاتون اسکول داخل، بیٹے کے کیا تاثرات ہیں؟
110 سال کی عمر کے باوجود ادھوری چھوڑی پڑھائی کو مکمل کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں
ریاض،3اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پیرانہ سالی میں عموما لوگوں کو اپنی صحت کی فکر دامن گیر رہتی ہے مگر سعودی عرب ایک ایسی معمر بوڑھی اماں بھی ہیں جو اپنی 110 سال کی عمر کے باوجود ادھوری چھوڑی پڑھائی کو مکمل کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔البیشہ گورنری سے تعلق رکھنے والی ایک سو دس سالہ خالہ نوضاء القحطانی کو عمر رسیدگی بھی حصول علم سے روک نہیں سکی۔بیشہ گورنری کے محکمہ تعلیم نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں نوضاء القحطاني کے بارے میں تاثراتی الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔ تاثراتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی 110 سالہ عمر نے انہیں بیشہ میں آگاہی اور خواندگی کے لیے گرمائی مہم میں شامل ہونے سے نہیں روکا۔
ناخواندہ آنٹی پیرانہ سالی کے باوجود پڑھائی میں نہ صرف دلچسپی رکھتی ہیں بلکہ تعلیم بالغاں کا اہتمام کرنے والے کیمپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کی پڑھائی کے نتائج بھی نتائج ثمر آور ہیں۔نوضا القحطانی کے بارے میں ایک ویڈیو بھی شائع کی گئی ہے جس نے ناخواندگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر ہمارے مہربان ملک اور اس کی دانش مند قیادت کے لیے اطمینان اور تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔عمر رسیدہ نوضا القحطانی کے فرزند محمد مسفر الکحلاء القحطانی نے بتایا کہ میری والدہ الامواہ میں رہتی ہیں جو عسیر کے علاقے سے منسلک مراکز میں سے ایک ہے۔
اس گرما میں انہوں نے پڑھائی کے لییایک سمر کیمپ میں اپنی رجسٹریشن کرائی تھی۔ میری والدہ نے تعلیم کے اس موقع پر خوشی محسوس کی جس سے انہوں نے اپنے مذہب کے بارے میں سیکھا کیوں کہ دینی تعلیم کا حصول ان کی خواہش تھی۔انہوں نے کہا کہ ان والدہ نے اس مرکز میں قرآن پڑھا اور وہ حکومت کی طرف سے بزرگوں بالخصوص بڑی عمر کی خواتین کے لیے اس طرح کے پروگرامات شروع کرنے پر حکومت کی شکر گذار ہیں۔سعودی عرب کیں اطلاعات و مواصلات کے ڈائریکٹر اور بیشہ ایجوکیشن کے سرکاری ترجمان خالد الصاری نے لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے آگاہی کی بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی مہم کے آغاز کا اس پروگرام سے کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں اور خواتین میں ناخواندگی کو ختم کرنا ہے۔
الوالدة نوضاء القحطاني من هجرة الرهوة بالأمواه ؛ لم يمنعها عمرها 110 سنة من الالتحاق بالحملة الصيفية للتوعية ومحو الأمية بالأمواه بـ #تعليم_بيشة .
جهود متفانية كان نتاجها مثمرًا ؛ حيث عبَّرت عن ذلك بمشاعر الرضا والامتنان لدولتنا المعطاءة ، ولقادتها حفظهم الله . pic.twitter.com/AJb2XhOoWj— إدارة تعليم بيشة (@MOE_BIA) August 1, 2023



