بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کے تحت ہندوستانی ’عوام‘ کیلئے100 کنٹینر طبی سامان روانہ

ریاض :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب نے ہندوستان کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت بھارت کو آکسیجن کے 3 کینیٹروں سمیت طبی سامان کے 100 کنٹینر بھارت بھیجے جائیں گے۔ آکسیجن کے 3 کنیٹیر بھارت کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔ جو 6 جون تک بھارتی بندرگاہوں تک پہنچ جائیں گے۔

ایک کنٹینر میں 60 ٹن آکسیجن پر مشتمل ہے۔ آنے والے ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارت کو 100 کنٹینر طبی سامان اور وبا سے لڑنے کے لیے ضروری اشیا بھیجی جائی گی۔ اس امدادی مشن کا مقصد دوست ممالک کو وباکی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔درایں اثنا بھارتی وزیر پٹرولیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سعودی حکومت کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی پر ریاض کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مہلک کرونا وبا سے نمٹنے میں مدد کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے امداد الریاض کی بھارت کے لیے مخلصانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس امداد کے نتیجے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button